fbpx
خبریں

پاکستان کا فلسطین میں اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ/ اردو ورثہ

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کو فوری پر روکنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کرے۔

29 نومبر کو فلسطینی عوام  کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقعے پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں ’مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے پاکستانی عوام اور حکومت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’سات اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ اور مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی جارحیت کے ضمن میں یہ سال فلسطین کی تاریخ کا انتہائی تاریک سال رہا ہے‘ اور ’تاریخ کے گھناؤنے ترین مظالم ڈھاتے ہوئے اسرائیل اب تک 43 ہزار معصوم فلسطینی مردوں، خواتین اور بچوں کا قتل عام کر چکا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس کی وجہ سے غزہ میں عالمی برادری کی جانب سے انسانی امداد کی کوششیں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس سے محصور آبادی کے مصائب میں شدت آئی ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینیوں کے لیے بھیجے جانے والے امدادی قافلوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔ ’ان سنگین جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی  بے رحم خلاف ورزیوں کے لیے اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کے حوالے سے جو استثنیٰ دیا جا رہا ہے، اسی بنیاد پر اسرائیل نے غزہ اور لبنان میں مزید  تباہی پھیلائی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے اور فلسطینی عوام کے لیے بلا روک ٹوک انسانی امداد کو یقینی بنانے کی فوری ضرورت پر زور دیتا ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ ’ہم آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد کی پُر عزم طریقے سے حمایت جاری رکھیں گے، جس کا اظہار عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے اپنی حالیہ مشاورتی رائے میں بھی کیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا منصفانہ اور دیرپا حل چاہتا ہے، جس میں ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے، جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ہوگی اور اس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم امن، وقار اور حق خود ارادیت کے حصول کے لیے فلسطینیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے