fbpx
خبریںکھیل و تفریح

پہلا ون ڈے: بارش بھی پاکستان کو زمبابوے کے خلاف ہار سے نہ بچا سکی/ اردو ورثہ

پاکستان زمبابوے کے خلاف بارش سے متاثرہ ون ڈے میچ میں 80 رنز سے ہار گیا

گذشتہ دنوں میں آسٹریلیا کو اس کے گھر میں ون ڈے سیریز میں ہرانے کے بعد پاکستان کی ٹیم اتوار کو کرکٹ میں 13 درجے پر موجود زمبابوے سے پہلے ون ڈے میچ میں 80 رنز سے ہار گئی۔

بلاوایو میں کھیلا گیا پہلا ون ڈے اگرچہ بارش کی وجہ سے پورا نہیں ہو سکا۔ تاہم بارش شروع ہونے پر پاکستان زمبابوے کے دیے گئے ہدف 206 رنز کے جواب میں 60 رنز پر چھ وکٹیں کھو چکا تھا اور شکست واضح نظر آرہی تھی۔

آج پاکستان نے ون ڈے فارمیٹ میں تین نوجوان کھلاڑیوں عامر جمال، حسیب اللہ خان اور فیصل اکرم کو ڈیبیو کرایا۔ زمبابوے نے بھی اپنے تین نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا۔

پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

زمبابوے کی بیٹنگ ابتدا میں جارحانہ رہی۔ اوپنرز گمبے اور مارومانی نے 40 رنز کا آغاز دیا۔ تاہم اس کے بعد پاکستانی بولرز نے اچھی بولنگ کرتے ہوئے زمبابوے کی ابتدائی پانچ وکٹیں 99 رنز پر حاصل کرلیں۔

حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے عمدہ بولنگ کی۔ ایسا لگتا تھا زمبابوے بہت کم سکور پر آؤٹ ہو جائے گی، لیکن اس کے بعد شین ولیمز، سکندر رضا اور فاسٹ بولر نگاروا نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور 205 تک پہنچا دیا۔

نگاروا اپنی پہلی ہاف سنچری مکمل نہ کر سکے، لیکن ان کے 48 رنز بہت قیمتی ثابت ہوئے۔ سکندر رضا نے 39 رنز بنائے۔

پاکستان کے سلمان آغا اور فیصل اکرم نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کے لیے 206 رنز کا ہدف زیادہ مشکل نہ تھا، لیکن بیٹنگ ابتدا سے مشکلات کا شکار رہی۔

اوپنر صائم ایوب (11 رنز) اور عبداللہ شفیق (ایک رن) جلدی آؤٹ ہو گئے۔ کامران غلام بھی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سلمان علی آغا صرف چار رنز بنا سکے۔ اپنے ڈیبیو پر حسیب اللہ خان صفر پر اور عرفان نیازی سات رنز پر آؤٹ ہوئے۔ رضوان 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بارش کے باعث 21 ویں اوور میں جب میچ روکا گیا تو پاکستان کے چھ وکٹوں پر 60 رنز تھے۔

اس موقعے پر ڈی ایل ایس قانون کے تحت 141 سکور ہونا چاہیے تھا۔ اس طرح پاکستان 80 رنز سے میچ ہار گیا۔

زمبابوے کی طرف سے مزرا بانی، سکندر رضا اور شین ولیمز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے دو ، دو وکٹیں لیں۔

سکندر رضا کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر مین آف میچ کا ایوارڈ پر دیا گیا۔ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بولاوایو میں ہی منگل کو کھیلا جائے گا۔

مزیدپڑھیں۔۔۔

Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے