fbpx
خبریں

پاکستان اہم شراکت دار، بائیڈن انتظامیہ کے آخری دو ماہ میں ایسا ہی رہے گا: امریکہ/ اردو ورثہ

امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان امریکہ کا اہم شراکت دار رہا ہے اور انہیں توقع ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے آخری دو ماہ میں بھی ایسا ہی رہے گا۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان میتھیو ملر سے افغانستان میں چھوڑے گئے اسلحے پر پاکستان کے خدشات، گزشتہ چار سال میں سفارتی تعلقات میں ’تنزلی‘، وی پی این کو ’گناہ‘ قرار دیے جانے اور تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل طلبا کے شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی رپورٹس پر سوالات کیے گئے۔

میتھیو ملر سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی انتظامیہ کے افغانستان میں موجود امریکی اسلحے پر پاکستان کے خدشات دور کیے ہیں اور کیا گزشتہ چار سالوں میں سفارتی تعلقات کی ’تنزلی‘ کے بعد موجودہ انتظامیہ کے باقی دو مہینوں میں سفارتی سطح پر صورت حال بہتر ہونے کی توقع کی جا سکتی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جواب دیتے ہوئے ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا، ’میں ان اقدامات کے ذکر نہیں کروں گا جو ہم آنے والے دو ماہ میں لیں گے۔ مگر جیسا کہ آپ نے مجھے یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ ہم ہر دن صدر بائیڈن کی ترجیحات کے مطابق کام کرتے ہیں۔ پاکستان امریکہ کا اہم شراکت دار ہے اور ہم اگلے دو ماہ تک ایسا رہنے ہی کی توقع رکھتے ہیں۔‘

ترجمان سے پاکستان میں وی پی این کو ’گناہ‘ قرار دینے اور تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر طلبا کے شناختی کارڈ اور داخلے ختم کرنے کی رپورٹس پر بھی سوال کیا گیا۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ وہ ان رپورٹس سے واقف نہیں مگر وہ ضروری سمجھتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ پاکستان بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کرے گا۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے