آسٹریلیا نے پاکستان کو تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں تین صفر سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔
آسٹریلوی شہر شہر ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے ٹی20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 18.1 اوورز میں 117 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کے سات بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی رنز نہیں بنا سکے۔
پاکستان بیٹنگ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اوپنر صاحبزادہ فرحان اور بابراعظم نے اننگز شروع کی اور فرحان نو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد حسیب اللہ 24 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے۔
عثمان خان نے تین رنز بنائے، سلمان علی آغا ایک رن بنایا، بابراعظم 41 رنز بنا سکے، عرفان خان 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عباس آفریدی ایک، جہانداد خان پانچ، شاہین آفریدی 16 اور صفیان مقیم ایک رن پر آؤٹ ہوگئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایرون ہارڈی تین، ایڈم زامپا اور سپینسر جانسن 2،2 جب کہ نیتھن ایلس ایک وکٹ حاصل کر سکے۔
اس سے قبل پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو ایک سے فتح حاصل کی تھی جس کے بعد چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے روشن امکانات ظاہر کیے جا رہے تھے۔
آسٹریلیا بیٹنگ
آسٹریلیا کی جانب سے جیک فریزر میک گرک، میتھیو شارٹ نے اننگز کا آغاز کیا، وہ بالترتیب 18 اور 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کپتان جوش انگلس بیٹنگ کے لیے آئے اور 27 رنز کی اننگز کھیلی۔
مارکس سٹونس نے پاکستانی بولرز کو آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے ٹی20 اور ون ڈے کے کامیاب بولر حارث رؤف کو ایک ہی اوور میں دو چھکے اور دو چوکے لگا کر 21 رنز بنائے۔
مارکس سٹونس نے 27 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں پانچ چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔
قومی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی، عباس آفریدی اور جہانداد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔