fbpx
خبریں

عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہے: علیمہ خان/ اردو ورثہ

جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان کے ذریعے بدھ کو کہا ہے کہ 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ’24 تاریخ عمران خان نے اسلام آباد کے لیے کال دے دی ہے۔‘

علیمہ خان کی طرف سے اس اعلان کے بعد تحریک انصاف کے ایک ترجمان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ جماعت کی سیاسی قیادت اس کا باضابطہ اعلان کرے گی۔  

علیمہ خان نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ باہر نکلیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ چار اہم نکات ہیں جن کے لیے لوگ نکلیں ’قانون کی پاسداری، چوری شدہ مینڈیٹ، ناحق قیدیوں اور (نوجوان کے) مستقبل کے لیے نکلیں۔‘

عمران خان اب اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور بدھ کو ملاقات کرنے والوں میں ان کی بہن بھی علیمہ خان بھی شامل تھیں۔

گذشتہ سال جب عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو نو مئی کو ان کی جماعت کے حامیوں اور مشتعل مظاہرین نے ملک کے مختلف علاقوں میں عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

تاہم 11 مئی کو سپریم کورٹ نے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد عمران خان کو پانچ اگست 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سے ان کا کوئی براہ راست بیان تو سامنے نہیں آیا البتہ وکلا اور ان سے ملاقات کرنے والے عمران خان سے منسوب بیانات میڈیا کے ساتھ شیئر کرتے آئے ہیں۔

تحریک انصاف کی جماعت وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں 5 اکتوبر کو بھی اسلام آباد کی جانب مارچ کر چکی ہے جس دوران پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی اور اس دوران اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار کی جان بھی گئی۔

تحریک انصاف کی طرف سے احتجاج کی اس نئی کال پر حکومت کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا البتہ ماضی میں حکومت کی جانب سے یہ کہا جاتا رہا ہے کہ پی ٹی آئی ایسے احتجاج سے صرف انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے