fbpx
خبریں

کے ایل راہل اور سوریہ کمار یادیو کو ویلکم: محمد رضوان/ اردو ورثہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے انڈیا چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے آئے گا۔

برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل صحافیوں سے گفگتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ’جو بھی آئی سی سی چیمیپئنز ٹرافی کھیلنے آئیں گے ہم انہیں ویلکم کریں گے۔‘

پاکستان ٹیم اس وقت آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں وہ ایک روزہ میچوں کی سیریز جیتنے کے بعد 14 نومبر سے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

برسبین میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کے دوران ایک صحافی نے محمد رضوان سے سوال کیا کہ انڈین کھلاڑی کے ایک راہل اور سوریہ کمار یادیو کا کہنا ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان جانا چاہتے ہیں تو اس پر ان کا کیا کہنا ہے؟

اس پر محمد رضوان نے کہا کہ ’کے ایل راہل اور سوریہ کمار یادیو کو ویلکم ویلکم۔ جو آئیں گے ان سب کے لیے ویلکم۔‘

محمد رضوان نے مزید کہا کہ ’یہ ہمارا نہیں پی سی بی کا فیصلہ ہے۔ جو ہو گا وہ آپس میں کر لیں گے، مگر امید ہے کہ وہ آئیں گے تو ہم انشا اللہ ویلکم کریں گے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈیا نے چند روز قبل ہی پاکستان میں آئندہ سال ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آ کر کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پی سی بی کو باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے جس کے جواب میں پاکستان نے بھی آئی سی سی کو ایک خط لکھا ہے۔

محمد رضوان حال ہی میں پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بنے ہیں اور بطور کپتان اپنی پہلی ہی سیریز میں انہوں نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہی 22 سال بعد سیریز شکست دی ہے۔

اس حوالے سے محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ’میں حال ہی میں کپتان بنا ہوں اور کچھ چیزیں میرے دل میں ہیں جو ایک سیریز میں نہیں ہو سکتیں۔‘

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پلیئنگ الیون کے حوالے سے سوال پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ’پلیئنگ الیون پر بات ہوئی ہے اور تقریباً فیصلہ ہو گیا ہے لیکن وہ اسے سیکرٹ رکھنا چاہتے ہیں۔‘  




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے