کوئٹہ کے میں ریلوے سٹیشن پر ہفتے کی صبح بم دھماکے میں 21 افراد کے جان سے گئے جبکہ 46 افراد زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ میں موجود نامہ نگار محمد عیسیٰ کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ک مسافر ریلوے سٹیشن پر موجود تھے۔
سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر کی انتظامیہ کے ترجمان وسیم بیگ کے مطابق دھماکے سے 21 افراد جان سے گئے جبکہ 46 افراد زخمی ہوئے۔
نامہ نگار محمد عیسیٰ کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔۔۔
Follow Us