پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ’دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔‘
ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کے لیے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو ’تاریخی واپسی اور انتخاب‘ پر مبارک باد دی۔
انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکی عوام نے انہیں شاندار فتح سے نوازا ہے اور یہ جنگ کے خلاف دی گئی ایک کامیابی اور مینڈیٹ ہے۔
بلاول بھٹو نے امید ظاہر کی کہ نئی انتظامیہ امن کو اپنی ترجیحات میں شامل کرے گی اور عالمی تنازعات کے حل میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
Follow Us