fbpx
خبریں

مستونگ: پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا، چار افراد جان سے گئے/ اردو ورثہ

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں جمعے کو پولیس موبائل وین کے قریب بم دھماکے میں چار افراد جان سے گئے، جبکہ 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے تین بچوں اور ایک پولیس اہلکار کی موت پر افسوس ظاہر کیا ہے۔

بیان کے مطابق انہوں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کا واقعہ بربریت کی انتہا ہے اور ایسی کارروائیوں میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔‘

واقعے میں زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد سکول کے بچوں کی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا، جس سے گاڑی تباہ ہوگئی اور متعدد رکشوں کو نقصان پہنچا۔

حکومت بلوچستان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کے مطابق ضلعی انتظامیہ، بم ڈسپوزل سکواڈ اور سکیورٹی فورسز جائے وقوع پر موجود ہیں اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے