fbpx
خبریں

سعودی کمپنی وافی انرجی شیل پاکستان لمیٹڈ کی اکثریتی شیئر ہولڈر بن گئی/ اردو ورثہ

سعودی کمپنی وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ (وافی انرجی) شیل پاکستان لمیٹڈ کی اکثریتی شیئر ہولڈر بن گئی ہے۔ وافی انرجی کو یہ سٹیٹس شیل پی ایل سی (شیل) کی ذیلی کمپنی شیل پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ سے شیل پاکستان لمیٹڈ میں 77.42 فیصد شیئرز خریدنے کے بعد حاصل ہوا ہے۔

شیل پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے نومبر 2023 میں اعلان کیا تھا کہ اس نے شیل پاکستان لمیٹڈ میں اپنے 77.42 فیصد اکثریتی شیئرز سعودی کمپنی وافی انرجی کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس وقت شیل نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ پیش رفت اس کی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد موبلیٹی نیٹ ورک کو ہائی گریڈ کرنا ہے جبکہ اس معاہدے کے بعد ریٹیل اور برانڈ لائسنسنگ معاہدوں کے تحت شیل برانڈ پاکستان میں موجود رہے گا اور خصوصی برانڈ لائسنس یافتہ کے طور پر کام کرے گا۔

وافی انرجی سعودی عرب میں ایندھن کی خوردہ فروش تنظیم اسیاد ہولڈنگ گروپ کی مکمل ملکیت ہے، جو سعودی عرب میں ایک سرکردہ فیول ریٹیلر کا مقام رکھتا ہے، جس نے 2022 میں سعودی عرب میں شیل برانڈ کے تحت موبیلیٹی سائٹس آپریٹ کرنے کے لیے لائسنس کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

یہ اقدام شیل کی جانب سے اپنے عالمی آپریشنز کے بارے میں متعدد اعلانات کے بعد سامنے آیا تھا، جب شیل پاکستان کو 2022 میں ملک کے مالی بحران اور معاشی سست روی کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور واجب الادا وصولیوں کی وجہ سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

شیل پاکستان کے آپریشنز میں 600 سے زائد موبلٹی سائٹس، 10 فیول ٹرمینلز، ایک لبریکینٹ آئل بلینڈنگ پلانٹ اور پاک عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ میں 26 فیصد حصص شامل ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وافی انرجی اب شیل پاکستان لمیٹڈ کے کل جاری کردہ شیئر کیپٹل کے تقریباً 87.78 فیصد کی مالک ہے۔

شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسیاد ہولڈنگ گروپ کے غسان عامودى کی بطور چیئرپرسن اور جاوید اختر کی بطور چیف فنانشل آفیسر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے جبکہ  وی کرافٹ کنسلٹنگ کے مینیجنگ ڈائریکٹر کائی اووے وٍٹرسٹین کو بھی شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اسیاد ہولڈنگ گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور شیل پاکستان لمیٹڈ کے آئندہ چیئر پرسن غسان عامودى نے کہا کہ ’وافی انرجی، شیل پاکستان لمیٹڈ کی اکثریتی ملکیت حاصل کرکے پاکستان میں اپنی آمد کا اعلان کرتے ہوئے پرجوش ہے۔ یہ اسیاد گروپ کے پاکستان اور خطے میں اپنی موجودگی بڑھانے کے عزم میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’شیل کے خصوصی لائسنس یافتہ کی حیثیت سے ہمیں خوشی ہے کہ شیل برانڈ پاکستان میں موجود ہے۔ یہ تسلسل ایک مضبوط وراثت پر مشتمل ہے، جسے انتہائی ہنر مند اور پیشہ ور افراد کی ایک ٹیم کی حمایت حاصل ہے، جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ صارفین کو شیل کے پریمیئم ایندھن اور لبریکینٹ آفرز تک رسائی حاصل ہو، جو اعلیٰ ترین حفاظتی اور سکیورٹی معیارات کے تحت فراہم کیے جاتے ہیں۔‘

شیل پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو اور مینیجنگ ڈائریکٹر وقار صدیقی نے کہا کہ ’شیل پاکستان لمیٹڈ، وافی انرجی کی ترقی اور سرمایہ کاری کے عزم کے ساتھ ملک میں جدت اور اعتماد کی مضبوط وراثت کو یکجا کرکے پاکستان کے لیے پائیدار توانائی کے مستقبل کی تعمیر جاری رکھے گا۔‘

شیل پاکستان لمیٹڈ پیٹرولیم انڈسٹری میں سب سے قدیم اور مستحکم انرجی پارٹنرز میں سے ایک ہے اور پاکستان میں لبریکنٹس مارکیٹ میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے ۔ یہ نیا باب شیل پاکستان لمیٹڈ کو اپنے قابل قدر صارفین کو معیاری مصنوعات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے اس مضبوط بنیاد کو مزید مستحکم بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے