fbpx
خبریں

فلسطین، لبنان پر عرب اسلامک سمٹ 11 نومبر کو سعودی عرب میں ہوگا/ اردو ورثہ

غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت پر عرب اسلامک سمٹ رواں ماہ 11 نومبر کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہوگا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شرکت کریں گے۔

 سعودی وزارت میڈیا نے انڈپینڈنٹ اردو کو تصدیق کی ہے کہ یہ اجلاس خصوصی طور پر فلسطین اور لبنان کی صورت حال پر ہونے جا رہا ہے۔

پاکستانی سفارتی حکام کے مطابق حکومت پاکستان کو اسلامی ممالک کی تنظیم نے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کانفرنس سعودی دارالحکومت ریاض میں ہو گی اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

حکام کے مطابق وزیراعظم 10 نومبر کو سعودی عرب جائیں گے اور 11 نومبر کو اجلاس میں شریک ہوں گے۔ 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ برس اکتوبر میں اسرائیل کے فلسطین پر حملوں کے بعد مسلم ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، جس کے بعد سعودی عرب نے اس معاملے پر عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان کو ایک فورم پر اکٹھا کیا اور گذشتہ برس نومبر میں عرب اسلامک سمٹ منعقد کیا گیا، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا تھا۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا: ’یہ اجلاس اُسی اجلاس کا تسلسل ہے جو گذشتہ برس نومبر میں ریاض میں ہوا تھا۔‘

وزارت نے اپنے بیان میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے مسلسل ’جرائم اور خلاف ورزیوں‘ کے ساتھ ساتھ لبنان میں حملوں کی مذمت کرتے ہوئے علاقائی سلامتی اور استحکام کو لاحق سنگین خطرات کو اجاگر کیا۔

فلسطین کے معاملے پر پاکستان کا موقف واضح ہے۔ پاکستان اس سے قبل بھی ہر بین الاقوامی فورم پر اسرائیلی جارحیت اور فلسطین پر ہونے والے مظالم کا ذکر کرتا رہا ہے۔

گذشتہ ایک سال سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی وجہ سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، ان حملوں میں 43 ہزار سے زائد افراد جان سے جا چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے