fbpx
BusinessLife Styleآرٹ و انٹر ٹینمنٹخبریں

پابندیوں کے باوجود انڈیا میں پاکستانی ڈیزائنرز کی ڈیمانڈ کیوں؟/ اردو ورثہ

انڈیا اور پاکستان کے بظاہر دائمی تنازعات ایک طرف لیکن دونوں اطراف کے فن اور فنکاروں کی مقبولیت سرحد کے آر پار موجود ہے، خصوصاً جب بات ہو عروسی ملبوسات کی، تو پاکستانی ڈیزائنرز کا منفرد کام پڑوسی ملک میں بھی سراہا جاتا ہے۔

بالی وڈ کی بہت سی سلیبرٹیز ایسی ہیں، جو شادی بیاہ یا دیگر تقریبات میں پاکستانی ڈیزائنر کے بنے ملبوسات پہننے کو ترجیح دیتی ہیں، تاہم تجارت کی بندش کے باوجود یہ شخصیات پاکستان میں آرڈر دیتی ہیں اور انہیں ان کی پسند کا جوڑا مل بھی جاتا ہے۔

انڈین اداکارہ اور بگ باس سیون کی فاتح گوہر خان نے، جو 2020 میں انڈین میوزک ڈائریکٹر اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں، اپنی زندگی کے اس اہم دن یعنی نکاح کے لیے پاکستانی فیشن ڈیزائنر سائرہ شکیرہ کا ڈیزائن کردہ لباس منتخب کیا۔

انڈین اداکارہ سوارا بھاسکر نے 2023 میں اپنا جیون ساتھی چنا اور اپنے ولیمے پر ان کے خوبصورت جوڑے نے ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیا۔

یہ عروسی جوڑا پاکستان ڈیزائنر علی ذیشان نے تیار کیا تھا، جس پر سوارا بھاسکر نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصاویر کے ساتھ ان کا خاص شکریہ ادا بھی کیا۔

جس پاکستانی ڈیزانر کے ملبوسات بالی وڈ میں سب سے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں، ان میں فراز منان کا نام سر فہرست لیا جا سکتا ہے۔

بالی وڈ کی ’گنگو بائی‘ یعنی عالیہ بھٹ نے دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک امبانی خاندان کے بیٹے اننت امبانی کی سنگیت کی تقریب کے لیے فراز منان کے کالے رنگ کے خوبصورت لہنگے کا انتخاب کیا۔

اسی طرح کیارا اڈوانی نے بھی امبانی خاندان کی شادی میں فراز منان کے ہی موتیوں اور شیشے سے بنائے گاؤن کو زیب تن کیا۔

امبانی خاندان کی پری ویڈنگ تقریب میں بالی وڈ سپر سٹار رنبیر کپور نے بھی فراز منان کے تیار کردہ کپڑوں میں انٹری کی۔

اننت امبانی کی شادی میں بالی وڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا کپور نے بھی فراز منان کا ڈیزائن کردہ سفید رنگ کا جوڑا پہنا، جو انڈین ویب سائٹ کی خبروں کی زینت بھی بنا جبکہ انڈیا کے مشہور ہدایت کار، پروڈیوسر اور میزبان کرن جوہر بھی فراز منان کے ہی تخلیق کردہ جوڑے میں نظر آئے۔

 یہ فہرست بہت طویل ہے، جس میں سارہ علی خان، نورا فتحی، وانی کپور اور دپیکا پڈوکون کا نام بھی شامل ہے۔

عروسی جوڑے لڑکیوں کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں، جنہیں وہ ایک خواب کی طرح بنتی ہیں، لیکن انڈیا سے پاکستانی ڈیزائنر کا انتخاب اس لیے بھی مشکل ہے کیونکہ سفری پابندیوں کی وجہ سے آپ اپنا جوڑا نہ چھو سکتے ہیں، نہ ہی دیکھ سکتے ہیں جب تک وہ آپ کے پاس ڈیلیور نہ ہو جائے۔ اس کے لیے آپ کو ڈیجیٹل دنیا پر ہی بھروسہ کرنا پڑتا ہے۔

انڈین نژاد امریکی سٹائلسٹ اور ماڈل پرنیا قریشی نے بھی اپنے خاص دن کے جوڑے کے لیے پاکستان کا انتخاب کیا تھا۔

’ووگ انڈیا‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی ڈیزائنرز کے کام کی تعریف کی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ آرڈر پر ملبوسات منگوانا کافی پریشان کن ہو سکتا ہے لیکن اچھے ہونے کے ساتھ یہ جیب پر بھی کم بھاری پڑتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فراز منان کے ملبوسات انڈین ڈیزائنرز جتنے ہی مہنگے ہیں لیکن پاکستان میں دیگر ڈیزائنرز کے اچھے جوڑوں کو مناسب قیمت پر خریدا جا سکتا ہے۔

اسی طرح انڈین رئیل سٹیٹ مارکیٹر سمرن سبلوک نے ’ووگ انڈیا‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عروسی ملبوسات کے لیے ممبئی اور دہلی کے ڈیزائنرز کے پاس گئیں لیکن ’ہر چیز ایک جیسی نظر آتی تھی اور میرے دوستوں نے جو پہنا تھا اس سے ملتا جلتا ہی تھا۔ آپ کی شادی وہ دن ہے جس میں آپ واقعی نمایاں ہونا چاہتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ان کی اپنے جوڑے کو لے کر تلاش انسٹاگرام پر لاہور میں ’دی ہاؤس آف کامیار روکنی‘ پر ختم ہوئی، سفری پابندیوں کی وجہ سے وہ لاہور نہیں آ سکیں اور ان کی شادی کے ملبوسات کا کام وٹس ایپ کے ذریعے ہی ہوا۔ انہوں نے اپنا لہنگا اس وقت دیکھا جب وہ براستہ دبئی ممبئی پہنچا۔

سمرن سبلوک کے مطابق لہنگا ’ایک خواب کی طرح فِٹ تھا اور کاریگری بے عیب تھی۔‘

Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے