fbpx
خبریں

سعودی ولی عہد اور چینی وزیر اعظم کی ریاض میں ملاقات/ اردو ورثہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو ریاض میں چین کے وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقات کی ہے۔

چینی وزیر اعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں رہنماؤں میں مذاکرات کا باضابطہ دور ہوا۔

بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور چین کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں سعودی عرب اور چین کے درمیان مشترکہ تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، خاص طور پر سیاسی اور سکیورٹی کوآرڈینیشن کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے علاوہ تجارت، توانائی، سرمایہ کاری، ثقافت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ولی عہد اور چینی وزیر اعظم نے خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم لی بدھ کی شام ریاض سے روانہ ہو گئے، وہ رواں ہفتے متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے