چین میں منعقد ہونے والی مینز ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 2024 میں پاکستان اور ملائشیا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دو دو گول سے برابر ہوگیا ہے۔
چین کے شہر ہولینبیور میں موقی ٹریننگ بیس میں اتوار کو ہونے والے میچ میں پاکستانی کھلاڑی سفیان خان نے 24ویں منٹ پر پہلا گول پینالٹی کارنر پر کر کے پاکستان کو برتری دلا دی۔
پاکستان کی جانب سے دوسرا گول 32ویں منٹ میں زکریا حیات نے کیا اور پاکستان کو دو گول کی برتری دلا دی۔
اس کے جواب میں حریف ٹیم ملائشیا نے پاکستان کے دوسرے گول کے چند منٹ بعد یعنی کھیل کے 38ویں منٹ میں اپنا پہلا اور کھیل کا تیسرا گول کیا اور پاکستان کی دو گولز کی برتری کو ایک گول پر محدود کر دیا۔
کھیل کے چوتھے ہاف میں یعنی 56ویں منٹ پر ملائشیا نے دوسرا گول کر کے پاکستان کی برتری کو ختم کر دیا اور میچ دو دو گولز سے برابر ہوگیا۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ملائیشیا کی جانب سے دونوں گول پینالٹی کارنرز ھپر کیے گئے جبکہ پاکستان نے پہلا گول پینالٹی کارنر پر کیا اور دوسرا فیلڈ گول تھا۔
اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ انڈیا، کوریا، ملائشیا، جاپان اور چین بھی حصہ لے رہے ہیں۔
پاکستان کا اگلا میچ کل یعنی نو ستمبر 2024 کو کوریا کے خلاف ہوگا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اپنا تیسرامیچ 11 ستمبر کو جاپان کے خلاف جبکہ چوتھا میچ 12 ستمبر کو جاپان کے خلاف اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان پول کا اپنا آخری میچ 14 ستمبر 2024 کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
مینز ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 2024 کے سیمی فائنل 16 ستمبر اور فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔