fbpx
خبریں

ایپل کا پہلا اے آئی فون کیسا ہو گا؟/ اردو ورثہ

آرٹیفیشل انٹیلی جنس جلد ہی آپ کے آئی فون میں انٹری کر رہا ہے، ایپل کے مطابق  یہ آپ کے فون کے استعمال کرنے کے طریقے کو تبدیل کرنے والا ہے۔

’ایپل انٹیلی جنس‘ کے نام سے لانچ ہونے والا آئی فون 16 اس بار چیٹ جی پی ٹی کی پارٹنر شپ کے ساتھ آ رہا ہے اور اس کے اے آئی ٹولز میں وائس اسسٹنٹ اور سری کا ٹربوچارجڈ ورژن شامل ہے۔

ایپل کمپنی مصنوعی ذہانت پر مکمل انحصار کرنے والا پہلا آئی فون نو سمتبر کو لائیو سٹریمڈ تقریب میں لانچ کرنے جا رہی ہے۔ اس نئے آئی فون میں کمپنی کیا نیا لانچ کرے گے یہ تو اسی دن معلوم ہوگا، لیکن اس کے فیچرز کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

ممکنہ طور پر آئی فون  کے چار نئے ماڈلز آئی فون 16، 16 پلس، 16 پرو اور 16 پرو میکس لانچ کیے جائیں گے، جو شاید موجودہ ورژن سے کچھ خاص مختلف تو نظر نہیں آئیں گے، لیکن ان میں کیا نیا ہو سکتا ہے ؟

امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اس بار ایپل کے پاس بڑا مارکیٹنگ پوائنٹ ایپل انٹیلی جنس ہی ہو گا، جو کمپنی کا AI صلاحیتوں کا نیا مجموعہ ہے۔ تمام آئی فون 16 ماڈلز ایپل انٹیلی جنس پر چلیں گے، اور یہ آئی فون 15 پرو ورژن کے ساتھ بھی کام کرے گا۔

آئی فون 16 کے چاروں ماڈلز میں 8 گیگا بائٹس میموری دی جا رہی ہے جو  فوربز کی رپورٹ کے مطابق ایپل انٹیلی جنس کو چلانے کے لیے بہت ہی کم ہے اور  یہ سیٹ کے اہم فیچر کے لیے ایک ممکنہ مسئلہ ہوسکتا ہے، فوربز کا کہنا ہے کہ آئی فون میں AI فیچرز چلانے کے لیے 12 جی بی کی میموری درکار ہو گی جسے آئی فون 17 میں شامل کرنے کی تجویز دی جا رہی ہے۔

اس بار آئی فون 16 کے نان پرو ورژن میں ایکشن بٹن بھی شامل کیا جاسکتا ہے، جو پچھلے سال کے ماڈل کے ہائیر ورژن میں بھی موجود تھا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آئی فون 16 میں فون کے دائیں طرف ڈی ایس ایل آر کی طرح  ایک نیا کیمرہ کنٹرول بٹن بھی موجود ہو گا، جس سے آپ آٹو فوکس کو ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ، زوم ان زوم آوٹ اور تصویر بھی لے سکیں گے۔

اس بار پرو ماڈلز کو ممکنہ طور پر قدرے بڑی سکرین دی جائے گی، ریگولر پرو 6.1 سے بڑھ کر 6.3 انچ ہوجائے گا جبکہ پرو میکس اب 6.7 انچ سے بڑھ کر 6.9 انچ تک پہنچ جائے گا۔

رنگوں میں بھی آئی فون اپنے نیلے رنگ کے فون سیٹ کو ختم کر کے صارفین کے لیے مشہور روز گولڈ کلر واپس لا سکتا ہے۔

لیکن مختلف میڈیا ایجنسیز کے طرف سے آئی فون 16 سے زیادہ آئی فون 17 کے فیچرز کی بات ہو رہی ہے،  ان کا کہنا ہے کہ زیادہ اہم اور بڑی تبدیلیاں اس ستمبر نہیں بلکہ اگلے ستمبر میں لانچ ہونے والے آئی فون 17 میں کی جائیں گی، جس میں بلوم برگ کے مطابق اس لائن اپ میں ایپل ایک نئی قسم کا سمارٹ فون بھی لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

اس سے پہلے بھی ایپل نے کچھ نیا متعارف کرانے کے لیے آئی فون 12 منی، اور آئی فون 14، اور 15 میں نئے سیٹ لانچ کیے، لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے لیکن اب اگلے سال شاید ایپل ایک بار پھر چوتھے ماڈل کو ٹرائی کرتے ہوئے کسی ’ائیر ورژن‘ پر کام کر رہا ہے، لیکن اس  سب کے لیے آپ کو 2025 تک کا انتظار کرنا ہوگا،

اے ائی آئی فون کی قیمت؟

ممکنہ طور پر آئی فون 16،  تقریبا 800 ڈالرز ، پلس ماڈل 900 ڈالرز، جب کہ آئی فون 16 پرو کی قیمت زوم کیمرہ کی وجہ سے 11 سو ڈالرز اور آئی فون 16 پرو میکس بارہ سو ڈالرز کا ہو سکتا ہے۔ مگر ایپل کی جانب سے کسی فیچر یا قیمت کی تصدیق کے لیے نو ستمبر تک کا انتظار کرنا ہوگا۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے