fbpx
خبریں

بنگلہ دیش میں سیلاب سے لاکھوں بے گھر، پاکستان کی امداد کی پیشکش/ اردو ورثہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں حالیہ سیلابی صورتحال پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کو خط میں پاکستان کی جانب سے مدد کی پیشکش کی ہے۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ’بنگلہ دیش میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال پر دلی دکھ اور رنج ہے، اس کڑے وقت میں مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں بنگلہ دیشی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑا ہے اور بنگلہ دیشی عوام مشکلات میں اپنے حوصلے اور ہمت کیلئے جانے جاتے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کو کہا کہ ’پر امید ہوں کہ بنگلہ دیش آپ کی قیادت میں اس مشکل سے جلد نکل آئے گا، پاکستان اس مشکل وقت میں ہر طرح سے بنگلہ دیش کی مدد کیلئے تیار ہے۔‘

اے ایف پی کے مطابق بنگلہ دیش میں حالیہ بارشوں سے 13 اموات جب کہ 45 لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہو گئے ہیں۔ ملک کے 64 میں سے 11 اضلاع سیلاب سے متاثرہ ہیں۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے