fbpx
خبریں

متحدہ عرب امارات میں مظاہرہ کرنے پر بنگلہ دیش کے 57 شہریوں کو قید کی سزا/ اردو ورثہ

متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش 57 شہریوں کو گذشتہ جمعے کو سڑکوں پر ’فسادات بھڑکانے‘ کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

یو اے ای کے سرکاری خبر رساں ادارے ڈبلیو اے ایم (وام) کے مطابق ابوظہبی کی فیڈرل کورٹ آف اپیل نے تین افراد کو عمر قید کی بھی سزا سنائی، جنہوں نے بنگلہ دیش کی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے مظاہروں کی کال دی تھی۔

57 میں سے 53 افراد کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی، جب کہ ایک کو،جو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوا اور فسادات میں حصہ لیا، کو 11 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

خبررساں ادارے وام کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے ان شہریوں کو سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جمعے کو متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل حماد سیف الشمسی نے متعدد بنگلہ دیشی شہریوں کی گرفتاری کی تحقیقات کا حکم دیا تھا، جو اپنے آبائی ملک میں متنازع کوٹہ سسٹم پر احتجاج کرنے والوں کی حمایت میں یو اے ای میں مظاہرے کر رہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 30 رکنی ٹیم کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں عوامی مقامات پر جمع ہونے، فسادات بھڑکانے، عوامی سلامتی میں خلل ڈالنے اور اجتماعات اور احتجاج کو فروغ دینے میں ان افراد کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔

مظاہرین نے اپنے اقدامات کی آڈیو ویژول فوٹیج ریکارڈ کیں اور انہیں آن لائن شیئر کیا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران ایک گواہ نے کہا کہ مظاہرین نے منتشر ہونے کی پولیس کی وارننگ پر بھی عمل نہیں کیا۔

گواہ نے تصدیق کی کہ ان افراد نے بنگلہ دیش کی حکومت کے فیصلوں کے خلاف احتجاج میں متحدہ عرب امارات کی کئی سڑکوں پر بڑے پیمانے پر مارچ کا اہتمام کیا۔ ملزمان میں سے کئی نے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے