fbpx
خبریں

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو گرفتار کر لیا گیا ہے: شعیب شاہین/ اردو ورثہ

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور پارٹی ترجمان رؤف حسن کو حراست میں لے لیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے انڈپینڈنٹ اردو کو بیرسٹر گوہر اور روف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کو پی ٹی آئی سیکرٹیریٹ سے حراست میں لے گیا ہے ، وجہ کا علم نہیں ابھی ہم پولیس سے رابطہ کر رہے ہیں۔‘

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے موجودہ چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور ترجمان رؤف حسن کو اسلام آباد میں جماعت کے مرکزی سیکریٹریٹ سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں پولیس اہلکاروں کی ایک بھاری نفری کو پی ٹی آئی کے دفتر کے باہر دیکھا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے تاحال ان گرفتاریوں سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے البتہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار بیرسٹر گوہر کو اپنے ہمراہ لے جا رہے ہیں۔ 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس کے نامہ نگار نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں مرکزی دفتر کو پولیس کی جانب سے سیل کیے جاتے ہوئے دیکھا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے بیرسٹر گوہر علی خان کو گرفتار نہیں کیا ہے البتہ اس اہلکار نے رؤف حسن کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے جو پارٹی کے بانی رہنماؤں میں شامل ہیں اور اطلاعات کے شعبے کے سربراہ ہیں۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ ’رؤف حسن گرفتار ہیں لیکن پولیس نے گوہر علی خان کو گرفتار نہیں کیا۔‘

گذشتہ ہفتے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے کیوں ان کے مطابق پی ٹی آئی کے خلاف ملک دشمنی کے کئی ثبوت ملے ہیں۔

البتہ اس اعلان کے بعد خود حکومتی جماعت کے چند رہنماؤں نے اس پابندی کی مخالفت کی تھی اور اتحادی حکومت میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی نے اس بارے میں مشورہ نہ کیے جانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے