fbpx
خبریں

سعودی ولی عہد کی نو منتخب ایرانی صدر کو فون پر مبارک باد/ اردو ورثہ

سعودی عرب کے وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو ایران کے نومنتخب صدر مسعود پیزشکیان کو فون کر کے انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ محمد بن سلمان اور مسعود پیزشکیان نے مختلف سطحوں پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کو سراہا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

نو منتخب ایرانی صدر نے سعودی ولی عہد کے جذبات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل سعودی بادشاہ نے جولائی کے اوائل میں مسعود پیزشکیان کو مبارک باد کا پیغام بھیجا تھا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیغام میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مسلسل بہتری کی امید ظاہر کی جو دونوں برادر ممالک کی عوام کو جوڑتے ہیں۔‘

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے مابین گذشتہ سال مارچ میں ایک معاہدے کے تحت سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد دونوں ملکوں نے اپنے اپنے سفیروں کو واپس تہران اور ریاض بھجوایا اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دوروں کا تبادلہ کیا۔

حال ہی میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں مارے گئے سابق صدر ابراہیم رئیسی نے گذشتہ نومبر میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر بات چیت کے لیے ایک مشترکہ عرب اور اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جو 20 سالوں میں کسی بھی ایرانی صدر کا سعودی مملکت کا پہلا دورہ تھا۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے