fbpx
خبریں

انڈیا نے پاکستان کو ہرا کر ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز ٹائٹل اپنے نام کر لیا/ اردو ورثہ

انڈیا چیمپیئنز نے ہفتے کو برمنگھم میں پاکستان چیمپئنز کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

آج پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ایونٹ کے پچھلے میچوں میں بھاری سکور کرنے کے برعکس فائنل میں پاکستان 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا سکا۔

ٹورنامنٹ کی کامیاب اوپنگ جوڑی کامران اکمل اور شرجیل خان آج اچھا آغاز فراہم نہ کر سکی۔

پاکستان کو اننگز کے دوسرے ہی اوور میں 14 کے مجموعی سکور پر جارحانہ بیٹر شرجیل کی وکٹ گنوانا پڑی، جو 12 رنز بنا کر انوریت سنگھ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ون ڈاؤن صہیب مقصود 21 رنز بنا کر پانچویں اوور سے زیادہ نہ ٹھر سکے۔ 68 کے سکور پر کامران (24 رنز) آؤٹ ہونے والے تیسرے بیٹر تھے۔

کپتان یونس خان کو عرفان پٹھان نے 12 ویں اوور میں سات رنز پر بولڈ کر دیا، جبکہ مصباح الحق 18 رنز بنا کر ریٹائر ہو گئے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کے ٹاپ سکورر شعیب ملک تھے، جنھوں نے 36 گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔

انڈیا کی جانب سے انوریت تین وکٹوں کے ساتھ سرفہرست رہے، جبکہ ونے کمار، پاون ناگی اور عرفان نے ایک، ایک وکٹ لی۔

157 رنز کا ہدف انڈیا چیمپئنز نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ 

نجی کرکٹ لیگ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان، آسٹریلیا، انڈیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ نے حصہ لیا۔

پاکستان چیمپیئنز نے یونس خان کی قیادت میں پانچ میچ کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ سے شکست کھائی اور چار میچ جیتے۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کو 20 رنز سے ہرایا تھا۔

انڈیا چیمپیئنز نے یووراج سنگھ کی کپتانی میں پانچ میچوں میں سے تین جیتے جبکہ دو میں اسے شکست ہوئی۔

انڈیا نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا چیمپیئنز کو 86 رنز سے شکست دی تھی۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے