fbpx
خبریں

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کا انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کریئر کا اختتام/ اردو ورثہ

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن انٹرنیشنل کرکٹ سے جمعے کو ریٹائرہو گئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انہوں نے اپنے شاندار 21 سالہ کریئر میں 704 ویں اور آخری وکٹ لی۔

انگلینڈ نے یہ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا جس میں انگلینڈ نے میں شاندار کامیابی حاصل کی۔

کریئر کے اختتام پر انگلینڈ کی ٹیم اور دوسرے بڑے کھلاڑیوں نے جیمزاینڈرسن کو خراج تحسین پیش کیا۔

41 سال 348 دن کے فاسٹ بولر نے ٹیسٹ کرکٹ کے آخری دن ویسٹ انڈیز کے بیٹر جوشوا ڈا سلوا کی وکٹ لی۔

تاہم انہوں نے 705 وکٹیں لینے کا سنہری موقع کھو دیا۔ وہ گڈاکیش موتی کو کیچ آؤٹ کرنے میں ناکام رہے حالاں کہ یہ ایک آسان کیچ تھا۔ وہ اپنی ناکامی پر افسوس کے ساتھ مسکرا دیے۔

انگلش ٹیم کے ڈریسنگ روم میں سکائی سپورٹس کے ساتھ بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اب بھی افسوس ہے کہ میں نے کیچ چھوڑ دیا۔‘

صرف کیچ ڈراپ کرنا ہی اس دن کی منفی بات نہیں جب اینڈرسن نے آخری بار لارڈز میں موجود شائقین کے سامنے اپنے شاندار کا مظاہرہ کیا۔ شائقین نے ان کے کھیل کو خوب سراہا۔

58 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کرنے والے اینڈرسن نے کہا کہ وہ اعلیٰ ترین سطح پر کھیل کی کمی محسوس کریں گے۔ ٹیسٹ میچ جیتنے سے بہتر اور کوئی احساس نہیں۔

اس سوال پر کہ اب وہ آگے چل کر کیا کریں؟ اینڈرسن نے کہا کہ ’ابھی سے اس بارے میں کچھ نہیں سوچا۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا: ’میں باقی موسم گرما میں انہی کھلاڑیوں کے ساتھ ہوں گا اور جس قدر ہو سکا بولرز کی مدد کرنے کی کوشش کروں گا پھر دیکھیں گے کہ زندگی ہمیں کہاں لے جاتی ہے۔‘

اینڈرسن کو یقیناً آرام کا موقع ملا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے کھیل کے دوسرے روز ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 40 ہزارویں گیند کروائی۔ یہ تعداد کسی بھی بولر سے زیادہ ہے۔ اس طرح وہ عالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

انگلش کپتان بین سٹوکس نے اینڈرسن کو ’بہت سے لوگوں کے لیے ناقابل یقین حوصلہ قرار دیا۔ وہ (اپنے کوچ کے طور پر) فاسٹ بولرز کی مدد میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔ میرے خیال میں اس مقصد کے لیے ان سے بہتر کوئی نہیں۔‘

ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ کا کہنا تھا کہ وہ ’کھیل کے لیجنڈ ہیں۔‘

وہ ان کا سامنا کرنے کو نہیں بھولیں گے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ گولڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ’جمی نے صحیح طور پر عالمی کرکٹ کے مشہور ناموں میں سے ایک کے طور پر جگہ حاصل کی۔‘

انڈیا کے نامور کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا کہ ’آپ کو ایکشن، رفتار، درستی، سوئنگ اور فٹنس کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ آپ نے اپنے کھیل سے نسلوں کو متاثر کیا۔‘




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے