fbpx
خبریں

چینی راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے فوراً بعد تباہ ہو گیا/ اردو ورثہ

چین میں حال میں قائم کی جانے والی خلائی کمپنی کا راکٹ اتوار کو حادثاتی طور پر خلائی سفر پر روانہ ہونے کے بعد زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں قائم سپیس پائنیئر نامی کمپنی وسطی چین میں اپنے تیان لونگ تھری راکٹ کا زمینی تجربہ کر رہی تھی کہ راکٹ لانچ پیڈ سے الگ ہو کر فضا میں بلند ہو گیا۔

کئی میٹر تک فضا میں بلند ہونے کے بعد تقریباً 50 سیکنڈ میں راکٹ واپس زمین پر آیا اور ایک غیر آباد پہاڑی علاقے میں گر کر پھٹ گیا۔

سپیس پائنیئر نے ایک بیان میں کہا کہ راکٹ زمین کے ساتھ رابطے میں تکنیکی خامی کی وجہ سے لانچ پیڈ سے الگ ہوا۔ حادثے میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

کمپنی کے بیان کے مطابق: ’فضا میں بلند ہونے کے بعد، راکٹ پر موجود کمپیوٹر نے خود بخود کام کرنا بند کر دیا اور لانچ پیڈ سے جنوب مغرب میں ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر گر گیا۔‘

’پہاڑ پر گرنے کے بعد راکٹ کے ٹکڑے ہو گئے۔ تجربے کا مقام گونگوئی کے شہری علاقے سے بہت دور ہے۔ تجربے سے قبل ہم نے مقامی حکومت کے ساتھ کام کیا تاکہ حفاظتی انتظامات کو بہتر بنایا جا سکے اور اردگرد موجود عملے کو پیشگی نکالا جا سکے۔ تحقیقات میں کوئی جانی نقصان سامنے نہیں آیا۔‘

گذشتہ سال سپیس پائنیئر پہلی نجی چینی کمپنی بن گئی جس نے مائع ایندھن استعمال کرنے والا راکٹ خلا میں بھیجا۔ کمپنی نے چھوٹا مصنوعی خلائی سیارہ مدار میں پہنچانے کے لیے مٹی کے تیل اور آکسیجن کو بطور ایندھن استعمال کرنے والا راکٹ تیان۔ ٹو لانچ کیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کمپنی دوبارہ استعمال ہونے کے قابل دو حصوں پر مشتمل تیان لانگ تھری تیار کر رہی ہے جو اتنی ہی جسامت رکھنے والے دو مصنوعی سیارے خلا میں لے جا سکے گا جو سپیس ایکس کا فالکن نائن راکٹ لے کر جاتا ہے۔

فالکن نائن اس وقت مصنوعی سیارہ خلا میں پہنچانے والا دنیا کا سب سے زیادہ طاقتور نظام ہے جو 2024 میں 60 سے زیادہ مرتبہ خلائی سفر کر چکا ہے۔

چینی فرم آنے والے مہینوں میں ملک کے جنوب میں ہینان جزیرے پر اپنی نئی لانچ تنصیبات میں تیان لونگ تھری راکٹ کو مدار میں بھیجنے کی پہلی کوشش  کا ارادہ رکھتی تھی تاہم تازہ ترین ناکامی کی وجہ سے اس میں تاخیر کا امکان ہے۔

سپیس پائنیئر نے اس حوالے سے مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کیں کہ تازہ حادثہ راکٹ کے تیاری کو کیسے متاثر کر سکتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ’جس قدر جلد ممکن ہو سکا‘ حادثے کی تحقیقات کی جائے گی تاکہ راکٹ کی تیاری کے کام کو آگے بڑھایا جا سکے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے