fbpx
خبریں

عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی/ اردو ورثہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے جمعرات کو پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

 

اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کیا۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ ’میں عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے بطور سیکٹریٹری جنرل پی ٹی آئی میرا استعفیٰ قبول کیا تاکہ میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اپنے کردار پر توجہ دے سکوں۔‘

 

انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’میں نے 22 جون، 2024 کو اپنا استعفیٰ ایک خط کی صورت میں عمران خان اور چیئرمین بیریسٹر گوہر علی خان کو بھیج دیا تھا۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں  نے اپنی اسی ایکس پوسٹ کے ساتھ اپنے استعفے کی کاپی بھی شیئر کی ہے۔

اپنے استعفے کے حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ ’سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے آج (جمعرات ) کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے دوران میرا پیغام دیا۔‘

 

’آئندہ دنوں میں عمران خان صاحب کی ہدایات پر پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی۔‘

انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں کہا: ’میں پی ٹی آئی فیملی کے تمام ارکان، ارکان پارلیمان اور پاٹی عہدے داروں، جنہوں نے عمران خان صاحب اور پی ٹی آئی کے لیے بہادری سے انتھٹ مہنت کی، شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے