fbpx
خبریں

خانہ کعبہ کے نگہبان کا انتقال، پاکستان کا اظہار افسوس/ اردو ورثہ

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے ذمہ دار ادارے جنرل پریزیڈنسی نے ہفتے کو ایکس پر بتایا کہ خانہ کعبہ کے نگہبان اور کلید بردار ڈاکٹر صالح بن زین العابدین الشیبی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

ڈاکٹر صالح گذشتہ سال چھ روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے، جہاں ان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوئی تھیں۔ 

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت اور افسوس کیا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس سے ہفتے کو جاری ایک بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ  ڈاکٹر شیخ صالح الشیبی کو خانہ کعبہ کا کلید بردار ہونے کا منفرد اعزاز حاصل رہا اور اُن کی قسمت پر ہر مسلمان ناز کرتا ہے۔

خانہ کعبہ کی نگہبانی کئی صدیوں سے الشیبی خاندان کے پاس ہے۔ اس ذمہ داری کے فرائض میں خانہ کعبہ کی دیکھ بھال، اس کے دروازوں کو کھولنا اور بند کرنا، اسے دھونا، ضرورت کے مطابق کسوہ (غلاف کعبہ) کی تیاری اور دیکھ بھال شامل ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

صالح بن زین العابدین الشیبی خانہ کعبہ کے سینیئر نگران تھے۔ انہوں نے اتوار کو گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل سے نیا کسوا وصول کیا تھا جسے عرفات کے دن خانہ کعبہ میں رکھا گیا۔ کسوہ کو 170 کاریگر کئی مہینے لگا کر تیار کرتے ہیں۔

ڈاکٹر صالح مکہ میں پیدا ہوئے اور اسلامی علوم میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے ابتدائی طور پر یونیورسٹی کے پروفیسر کے طور پر کام کیا اور مذہب اور تاریخ پر متعدد کتابیں شائع کیں۔

فتح مکہ کے بعد سے خانہ کعبہ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری الشیبی خاندان کے پاس ہے۔ وہ یہ ذمہ داری نبھانے والے الشیبی خاندان کے 77 ویں رکن تھے۔

وہ 2013 میں اپنے چچا عبدالقادر طحہ الشیبی کے انتقال کے بعد خانہ کعبہ کے نگران بنے تھے۔

 

حضرت محمد ﷺ نے آٹھویں ہجری میں فتح مکہ کے بعد شہر کی چابی عثمان بن ابی طلحہ کے حوالے کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ یہ ذمہ داری ہمیشہ صرف ان کے خاندان میں رہے۔

 

اس وقت نگران کے فرائض خانہ کعبہ کے کھلنے اور بند ہونے تک محدود ہیں۔ سرکاری مہمانوں کی آمد پر شاہی دربار، وزارت داخلہ اور ہنگامی فورسز ان سے رابطے میں رہتی ہیں۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے