fbpx
خبریں

گلگت بلتستان کی ’خموش‘ آبشار، جہاں ہر طرف شور ہی شور ہے/ اردو ورثہ

گلگت بلتستان کے شہر سکردو سے تقریباً چار گھنٹے کے فاصلے پر واقع ضلع کھرمنگ کے پہاڑوں کے درمیان خوبصورت نظارے پیش کرتی ’خموش‘ آبشار موجود ہے، جو مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

پہلے لوگوں کو خموش آبشار کے بارے میں کم ہی پتہ تھا مگر جوں جوں گلگت بلتستان میں سیاحوں کا رش بڑھتا گیا، لوگ اس آبشار کو دیکھے بغیر واپس نہیں جاتے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اپنے نام کی طرح خموش آبشار، خاموش تو نہیں بلکہ یہاں ہر طرف شور ہی شور ملتا ہے۔ ایک طرف آبشار کا چمکتا پانی تو دوسری طرف دریائے سندھ کا شور مچاتا پانی یہاں کے درجہ حرارت کو کافی کم رکھتا ہے، جس سے یہاں آئے ہوئے سیاح بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔

آبشار کے قریب سر سبز علاقہ موجود ہے اور یہاں آنے والے لوگ سب ہی ماحول کا لطف اٹھاتے نظر آتے ہیں۔

سرگودھا سے آئی ایک خاتون سیاح نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’کہنے کو تو خموش، خاموش سے تعبیر کیا جاتا ہے لیکن یہاں خاموشی نہیں ہے، یہاں پانی گرنے کی وجہ سے شور ملے گا۔‘

ان کے مطابق: ’یہاں پر مقامی کھانے اور رہنے کا بندوبست ہے، یہ ایک اچھا سیاحتی مقام ہے۔‘

 




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے