fbpx
خبریں

12 مہینے قصائی رہنے والا ہی بہتر جانتا ہے گوشت کیسے بنانا ہے: راشد قصاب/ اردو ورثہ

عید الاضحیٰ پہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن اس کے ساتھ ایک پریشانی بھی لاحق ہوتی ہے کہ اچھا قصائی کہاں سے ڈھونڈ کر لایا جائے؟

بہترین قصائی کی نشانی ہے کہ جانوار کے ذبح ہونے سے گوشت بنانے تک، ہر کام پرفیکشن سے ہو۔

قربانی کا گوشت بنانا بہت مہارت کا کام ہے۔ شہر ملتان سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے ہی قصائی سے انڈپینڈنٹ اردو نے اس سلسلے میں رابطہ کیا۔

راشد قصائی پندرہ سال سے اس کام سے وابستہ ہیں، یہ ان کا خاندانی کام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میرے والد گزشتہ پچاس سال سے یہ کام کررہے ہیں، میرے والد میرے استاد بھی ہیں۔ اصل قصائی وہ ہوتا ہے جو پورا سال اس کام سے وابستہ رہے۔

’وہ لوگ جو عید پر قصائی کا کام کرتے ہیں وہ پروفیشنل نہیں ہوتے یہی وجہ ہے ایسے لوگ کم پیسوں میں قربانی کرنے کے لیے رضا مند ہوجاتے ہیں، لیکن بعد میں اکثر لوگ یہ شکایات کرتے ہیں کہ قصائی نے ان کی قربانی کا گوشت ٹھیک نہیں کاٹا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’جو لوگ ہم سے قربانی کرواتے ہیں وہ پشت در پشت ہم سے ہی کرواتے ہیں، ان کے پاس ہمارا فون نمبر ہوتا ہے جب بھی انہیں ہماری ضرورت ہو وہ کال کر دیتے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم جس گھر میں قربانی کرنے جاتے ہیں تو گھر والے خود بتا دیتے ہیں کہ قربانی کے گوشت کا تکہ، صاف گوشت، پلاؤ، پارچے یا قیمہ بنا دو پھر ہم ان کی مرضی کا گوشت تیار کردیتے ہیں۔‘

’جو قصائی 12 مہینے یہ کام کرتے ہیں وہ بہتر جانتے ہیں کہ گوشت کو کس انداز میں بنایا جاتا ہے کہ وہ کھانے کے لیے لذیذ بنے۔‘

قربانی کا گوشت بناتے وقت ہم اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ گوشت ایسا بنایا جائے جیسا کہ ہم اپنی دوکان پر گاہکوں کے لیے تیار کرتے ہیں۔ جیسا کہ چھوٹی بوٹی، بڑی بوٹی، قیمہ، اور مختلف کھانوں کے لیے جو گوشت تیار کیا جاتا ہے ہم اس کے مطابق گوشت تیار کرتے ہیں۔

پلاؤ کے لیے سینے کا اور اچار گوشت کے لیے پُٹھ کا اور تکے کے لیے بغیر ہڈی کا گوشت مقدم ہے۔

’بیٹھک خشک انڈرکٹ اور سفیدہ بغیر ہڈی کا، یہ تکے اور کباب میں کام آتا ہے اور جو ہڈی والا گوشت ہے گردن، مچھلی، سینہ یا چانپ ہو گئی، یہ پلاؤ کے لیے اور سالن کے لیے بہترین گوشت ہوتا ہے۔‘




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے