اسرائیلی فوج نے ہفتے کو کہا کہ جنوبی غزہ میں ہونے والے دھماکے میں آٹھ اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ فوجی رفح شہر میں اس وقت مارے گئے جب ان کی بکتر بند گاڑی میں دھماکہ ہوا۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ 23 سالہ کیپٹن وصم محمود اور سات دوسرے فوج ’جنوبی غزہ میں آپریشنل سرگرمی‘ کے دوران مارے گئے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس سے قبل حماس کے مسلح ونگ نے کہا تھا کہ اس نے جنوبی شہر رفح میں بکتر بند گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں متعدد اسرائیلی فوجی مارے گئے اور زخمی ہوئے۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں پچھلے سال 27 اکتوبر کو شروع ہونے والی جارحیت کے دوران ان تازہ اموات کے بعد مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 306 تک پہنچ گئی ہے۔
ادھر غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم ازکم کم 30 فلسطینی جان سے گئے۔
آٹھ ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری اسرائیلی حملوں کے دوران علاقے میں کم از کم 37 ہزار 296 افراد فلسطینی شہری جان سے جا چکے ہیں جب کہ مجموعی طور پر 85 ہزار 197 افراد زخمی ہوئے۔