پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف پیٹرول مصنوعات میں کمی کا اعلان کیا ہے اور اسے عوام کے لیے عید کا تحفہ قرار دیا ہے۔
وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا ہے۔
بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کا بھی اعلان کیا۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 14 اور 15 جون کی درمیانی رات 12 بجے سے ہو گا۔
وفاقی حکومت نے یکم جون کو پیٹرول کی قیمت میں چار روپے 74 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔
وزیر اعظم ہاؤس کے بیان کے مطابق اب تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جا چکا ہے۔