fbpx
خبریں

اقوام متحدہ امن مشنز میں پاکستانی پولیس افسران کی تعیناتی کا سلسلہ بحال کرنے پر اتفاق/ اردو ورثہ

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش سے ملاقات کی، جس کے دوران اقوام متحدہ امن مشنز کے لیے پاکستان کے مشن کی تعداد بڑھانے پر اتفاق سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتے کو جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز آمد پر سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، اقوام متحدہ میں امن مشنز اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان کے مطابق اس ملاقات کے دوران اقوام متحدہ امن مشنز کے لیے پاکستان کے مشن کی تعداد بڑھانے سمیت اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کئی برس سے پاکستانی پولیس افسران کی یو این امن مشنز میں تعیناتی کا رکا ہوا سلسلہ دوبارہ بحال ہو گا اور جلد ہی 128 پاکستانی پولیس افسران کو تعیناتی ملے گی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ملاقات میں اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی فورس کے یونٹ کے قیام کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

بیان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی یونٹ کے حوالے سے پاکستان کے تجربے اور مہارت سے آگاہ کیا اور یو این سی ٹی ڈی فورس کے یونٹ کے لیے پاکستان کی جانب سے معاونت کی پیشکش کی۔

اس موقعے پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ’پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ سی ٹی ڈی فورس کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔‘

وزیر داخلہ محسن نقوی نے 2022 کے بدترین سیلاب کے دوران پاکستان کا دورہ کرنے اور متاثرین سے اظہار یکجہتی پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کیا۔

ساتھ ہی انہوں نے دنیا میں امن کے قیام کے لیے اقوام متحدہ خصوصاً انتونیو گوتیرش کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا: ’آپ نے ہر موقعے پر امن اور دکھی انسانیت کے لیے آواز بلند کی ہے۔‘

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم  اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقعے پر موجود تھے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے