fbpx
خبریں

ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ: امریکہ نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کر دیا/ اردو ورثہ

امریکہ نے جمعرات کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک میچ میں پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا۔

آج ڈیلس میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برابر ہونے پر سپر اوور میں چلا گیا، جہاں امریکہ نے پاکستان کو باآسانی ہرا دیا۔

پاکستان کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن نے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے جس کے جواب میں امریکہ نے آخری گیند پر چوکا لگا کر میچ برابر کر دیا۔

پاکستان نے اپنی آزمودہ اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان سے اننگز کا آغاز کیا۔ تاہم دوسرے اوور میں ٹیلر نے رضوان (نو رنز) کا سلیپ میں انتہائی عمدہ کیچ لے کر پہلا نقصان پہنچایا۔

ٹیلر کا یہ کیچ ایونٹ کے بہترین کیچز میں شمار کیا جائے گا۔ پانچویں اوور تک ون ڈاؤن عثمان خان (تین رنز) اور فخر زمان (11) رنز کی صورت میں پاکستان کو مزید دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

26 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد شاداب خان اور بابر نے اننگز کو سنبھالا اور جارحانہ انداز میں سکور کو 13 اوور میں 98 رنز تک پہنچا دیا۔

شاداب 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو اگلی ہی گیند پر آؤٹ آف فارم وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان پہلی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی وکٹیں تواتر سے گرتی رہیں اور وہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکی۔

بابر 44 رنز بنا کر سرفہرست رہے۔ انہوں نے 43 گیندیں ھیل کر تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔

امریکہ کے نوستوش کنجیگی نے 30 رنز دے کر تین، سوربھ نتراواکر دو جبکہ کے علی خان  اور جسدیپ سنگھ نے ایک ایک وکٹ لی۔

 امریکی اوپنرز نے پاکستان کی مضبوط بولنگ کے خلاف محتاط انداز میں رنز بنانا شروع کیے۔

انہیں پہلا نقصان چھٹے اوور میں 36 رنز پر ہوا، جب سٹیون ٹیلر 12 رن بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وکٹ کیپر اوپنر مونانک پٹیل اور ون ڈاؤن انڈریس غوث نے بغیر کسی نقصان کے سکور کو بڑھایا اور 11 اوورز میں سکور 84 رنز تک پہنچا دیا۔

امریکی بیٹرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے بڑے شاٹس کھلنا شروع کیے اور میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ اس دوران مونانک نے اپنی نصف سینچری مکمل کی۔

14 ویں اوور میں غوث (35 رنز) کو حارث رؤف نے بولڈ کر کے پاکستان کے لیے ایک موقع پیدا کیا۔ اگلے اوور میں مونانک 50 رنز بنا کے عامر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

امریکہ کو آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے۔ نتیش نے آخری گیند پر چوکا لگا کر میچ برابر کر دیا۔

سپر اوور میں امریکہ نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک اوور میں 18 رنز بنائے، جسے پاکستان حاصل نہ کر سکا۔

امریکہ اس اپ سیٹ کامیابی کے بعد گروپ میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ پاکستان نے نو جون کو اپنا اہم میچ انڈیا کے خلاف کھیلنا ہے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے