fbpx
خبریں

’غزہ سے اظہار یکجہتی:‘ مالدیپ کا اسرائیلی شہریوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ/ اردو ورثہ

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ’فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی‘ کے لیے کابینہ کی سفارش پر اتوار کو اسرائیلی پاسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایوان صدر سے اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’صدر نے اسرائیلی پاسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

ہوم لینڈ سکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے وزیر علی احسان نے اتوار کی سہ پہر صدارتی دفتر میں نیوز کانفرنس میں اس فیصلے کا اعلان کیا۔

کابینہ کے فیصلے میں اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کو مالدیپ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے ضروری قوانین میں ترمیم اور اس ضمن میں اقدامات کی نگرانی کی خاطر کابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم کرنا شامل ہے۔

تاہم بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ پابندی کا نیا قانون کب سے نافذ العمل ہو گا۔

اس کے علاوہ صدر نے فلسطینیوں کی ضروریات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

صدر نے مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی مدد سے ’فلسطین میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے کے ساتھ ملک گیر ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا‘۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب اسرائیل نے اپنے شہریوں مالدیپ کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے اتوار کو مالدیپ کی جانب سے ان کے شہریوں کے داخلے پر پابندی کے بعد یہ ہدایات جاری کی ہیں۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کی ہدایات دہری شہریت رکھنے والوں کے لیے بھی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ملک (مالدیپ) میں پہلے سے موجود اسرائیلی شہریوں کو یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ملک چھوڑنے پر غور کریں کیونکہ اگر وہ کسی بھی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہوتے ہیں تو ہمارے لیے مدد کرنا مشکل ہو جائے گا۔‘

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس سے قبل بھی مالدیپ نے اسرائیلی سیاحوں پر پابندی لگائی تھی جسے 1990 کی دہائی کے اوائل میں ختم کر دیا گیا تھا۔

مالدیپ میں حزب اختلاف کی جماعتیں اور حکومتی اتحادی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کی علامت کے طور پر صدر معیزو پر اسرائیلیوں پر پابندی عائد کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

مالدیپ ایک چھوٹی سی اسلامی جمہوریہ ہے جس میں 1000 سے زیادہ سٹریٹیجک مرجان جزیرے واقع ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق سرکاری اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ رواں سال کے پہلے چار ماہ میں مالدیپ کا دورہ کرنے والے اسرائیلیوں کی تعداد کم ہو کر 528 رہ گئی ہے جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 88 فیصد کم ہے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے