fbpx
خبریں

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان/ اردو ورثہ

پاکستان کی وفاقی حکومت نے جون کے پہلے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کیا جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4.74 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.86 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔  

قبل ازیں جاری بیان میں پٹرول کی قیمت میں 15.4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.9 روپے کمی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کئے گئے جن میں پچھلے ماہ کی قیمتوں میں کمی بتائی گئی۔ 

16 مئی کو بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے  زیادہ کی کمی کی تھی۔

وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کمی کے اعلان کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 268.36 روپے فی لیٹر ہو گی، جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل اب 270.22 روپے فی لیٹر کے نرخ پر دستیاب ہو گا۔

گذشتہ 15 روز کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسری مرتبہ کمی کی گئی ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں ایوان وزیر اعلیٰ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے فیصلے کا اعلان کیا تھا

ایوان وزیر اعظم سے جاری ہونے والے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام آیا ہے۔

 

 




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے