fbpx
خبریں

انڈین سیاست پر تبصرہ: فواد چوہدری اور کیجریوال میں ایکس پر نوک جھونک/ اردو ورثہ

پاکستان تحریک انصاف حکومت کے سابق وزیر چوہدری فواد حسین نے انڈیا میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی ایکس پوسٹ شیئر کی اور انڈیا کے عام انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’امن اور ہم آہنگی، نفرت اور انتہا پسندی کی قوتوں کو شکست دے سکتی ہے۔‘

اس پر ردعمل دیتے ہوئے جواب میں اروند کیجریوال نے کہا کہ ’چوہدری صاحب، میں اور میرے ملک کے لوگ ہمارے مسائل کو سنبھالنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ آپ کے ٹویٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ اس وقت پاکستان کے حالات بہت خراب ہیں۔ آپ اپنے ملک کا خیال رکھیں۔‘

یہ پہلا موقع نہیں جب چوہدری فواد حسین نے انڈین سیاست اور انتخابات پر بات کی ہو، چار مئی کو، چوہدری فواد حسین نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں راہول گاندھی کی تعریف کی گئی کہ وہ اقتدار میں آنے پر دولت کی دوبارہ تقسیم کا سروے کرانے کے کانگریس کے وعدے پر ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے گاندھی کا اپنے پردادا اور انڈیا کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو سے بھی موازنہ کیا اور کہا کہ ’دونوں سوشلسٹ تھے۔‘

25  مئی کو اروند کیجریوال کی پوسٹ پر فواد چوہدری نے ایک نہیں بلکہ دو پوسٹس میں جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’وزیر اعلیٰ صاحب! بے شک انتخابی مہم آپ کا اپنا مسئلہ ہے لیکن امید ہے کہ آپ انتہا پسندی کو سراہیں گے نہیں چاہے وہ پاکستان میں ہو یا انڈیا میں، یہ چیز ہر ایک کے لیے خطرناک ہے خواہ وہ بنگلہ دیش ہو، انڈیا ہو یا پاکستان، اس لیے ضمیر رکھنے والے ہر ایک کو فکر مند ہونا چاہیے…. پاکستان میں حالات بہتری سے بہت دور ہیں لیکن انفرادی طور پر ہر ایک کو چاہیے کہ وہ جہاں کہیں بھی ہوں بہتر معاشرے کے لیے کوشش کریں۔‘

فواد چوہدری یہاں نہ رکے اور اپنی اگلی پوسٹ میں انڈیا کی سیاست میں پاکستان کے کردار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’انڈیا میں سیاست دان کی تقریر پاکستان کو کوسنے کے بغیر مکمل نہیں ہوتی جبکہ پاکستان میں واقعی کسی کو انڈین سیاست کی فکر نہیں ہے ایسا کیوں ہے؟ ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ پاکستان مسلم انڈیا کی اہمیت کا مترادف ہے اور بی جے پی پاکستان کو مسلم مخالف جذبات کے اظہار کے لیے استعمال کرتی ہے؟‘




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے