پاکستان کا ’تاریخی‘ چاند مشن آئی کیوب۔ کیو (ICUBE-Q) آج روانہ ہوگا، جسے چین کے چانگ 6 مشن کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
آئی کیوب۔ کیو کو انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔
آئی کیوب۔ کیو آربیٹر چاند کی سطح کی تصویر بنانے کے لیے دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ کے مطابق چین کی قومی خلائی ایجنسی نے ایشیا پیسفک سپیس کوآپریشن آرگنائزیشن کے رکن ممالک کو اپنے مشن کے ساتھ طلبہ کا تیار کردہ پے لوڈ چاند پر بھیجنے کی اجازت دی، جن میں پاکستان، فرانس، اٹلی اور دیگر ممالک شامل ہیں۔
کامیاب کوالیفکیشن اور ٹیسٹنگ کے بعد پاکستان کے آئی کیوب۔ کیو کو چین کے چانگ 6 مشن کے ساتھ منسلک کیا گیا۔
چین چاند کے دور دراز حصے سے نمونے جمع کرنے کی پہلی کوشش شروع کرنے جا رہا ہے۔
چینی مشن کا مقصد چاند کے مینٹل سے خارج ہونے والے مواد پر مشتمل نمونے حاصل کرنا ہے۔ اس طرح چاند، زمین اور نظام شمسی کی تاریخ کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔