fbpx
خبریں

پاکستان ٹیم کا تجربہ کام آ گیا، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر/ اردو ورثہ

پاکستان نے ہفتے کو لاہور میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی اچھی پرفارمنس کی مدد سے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں نو رنز سے ہرا کر سیریز دو، دو سے برابر کر لی۔

میزبان ٹیم نے قذافی سٹیڈیم میں آج پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے اچھا تعاقب کیا لیکن مہمان ٹیم آخری اوور میں آل آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اوپنر صائم ایوب دوسرے اوور میں پانچ گیندوں پر ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس موقعے پر کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر عثمان خان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے نویں اوور میں سکور 80 تک پہنچا دیا۔

عثمان نویں اوور میں سپنر ایش سودھی کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے 24 گیندوں میں 31 رنز بنائے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 15 ویں اوور میں 123 رنز پر گری، جب بابر 44 گیندوں میں 69 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ ان کی اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

فخر زمان نے آخری اووروں میں 33 گیندوں پر 43 رنز بنائے اور سکور کو 178 تک پہنچانے میں مدد کی۔

افتخار احمد اس میچ میں بھی ناکام رہے اور صرف چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان 15 اور عماد وسیم چار رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مہمان ٹیم کے جیمز نیشم، سودھی، بین سیارس، ولیم او رورک اور ذکارے فولکس نے ایک، ایک وکٹ لی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نیوزی لینڈ نے 179 رنز کا تعاقب شروع کیا تو حسب معمول شاہین شاہ آفریدی نے ابتدائی اوور میں سٹرائک کی اور پہلے ہی اوور میں پانچ کے مجموعی سکور پر وکٹ کیپر اوپنر ٹام بلنڈل (چار رنز) کو بولڈ کر دیا۔

تاہم دوسرے اوپنر ٹم سیفرٹ اس ابتدائی نقصان سے دباؤ میں نہ آئے اور تنہا ہی پاکستانی بولرز کو میدان کے چاروں جانب شاٹس کھیلتے ہوئے سکور کو نویں اوور میں 81 تک لے گئے۔

اسامہ میر نے انہیں 52 رنز پر بولڈ کیا تو نیوزی لینڈ کا سکور کرنے کا ریٹ کم ہوا۔ نیوزی لینڈ کو 97 کے مجموعی سکور پر اس وقت دھچکہ پہنچا جب پہلے اس کے ان فارم بلے باز مارک چیپمین 11 ویں اوور میں 12 رنز بنا کر اسامہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے اور اگلے ہی اوور میں مائیکل بریس ول 23 رنز بنا کو پویلین لوٹ گئے۔

جیمز نیشم اور جارج کلارکسن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے میچ جیتنے کی کوشش کی، لیکن آخری اوور میں پاکستان نے پوری ٹیم کو آؤٹ کر کے میچ نو رنز سے جیت کر سیریز دو، دو سے برابر کر دی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی چار وکٹوں کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ اسامہ میر نے دو وکٹیں لیں۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے