fbpx
خبریں

اسرائیل پر ایرانی حملوں کو روکنے میں سعودی عرب کی شرکت کی تردید: ذرائع/ اردو ورثہ

ہفتے کے روز اسرائیل پر ایرانی حملوں کو روکنے میں سعودی عرب کی شرکت کی تردید کی گئی ہے۔

العربیہ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے یہ تردید شائع کی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

قبل ازیں اسرائیلی نیوز ویب سائٹس نے سرکاری سعودی ویب سائٹ سے منسوب کر کے بیانات شائع کیے تھے کہ ’مملکت نے ایرانی حملوں کا سامنا کرنے والے حالیہ دفاعی اتحاد میں حصہ لیا۔‘

ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ سعودی عرب کی شرکت کے بارے میں کوئی سرکاری بیان شائع نہیں ہوا ہے۔

ایران نے ہفتے کی شام سے اتوار کی صبح تک اسرائیل کی طرف ڈرون اور میزائل داغے اور اس حملے کو دمشق میں اس کے قونصل خانے پر حملے سمیت متعدد جرائم کا جواب قرار دیا۔

تہران کا موقف تھا کہ حملوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ انہوں نے 99 فیصد ایرانی میزائلوں کو ناکام بنا دیا ہے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے