fbpx
خبریں

سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کل پاکستان آئے گا: دفتر خارجہ/ اردو ورثہ

پاکستان کے دفتر خارجہ نے اتوار کو بتایا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد پیر 15 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وفد 15 سے 16 اپریل تک پاکستان میں رہے گا جہاں وہ صدر پاکستان، وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور ہم منصب وزرا سمیت آرمی چیف اور ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی سے ملاقاتیں کرے گا۔

پاکستان کے دورے پر آنے والے سعودی وفد میں وزیر پانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمٰن عبد المحسن الفضلی، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخوریف، نائب وزیر سرمایہ کاری بدر البدر، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ محمد معید التویجری اور وزارت توانائی اور سعودی فنڈ فار جنرل انویسٹمنٹ کے سینیئر حکام شامل ہیں۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان مکہ میں ہونے والی حالیہ ملاقات کے دوران دوطرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے طے پانے والے معاہدوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے سے متعلق ہے۔

توقع ہے کہ سعودی وفد صدر، وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور ہم منصب وزرا سمیت آرمی چیف اور ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی سے ملاقاتیں کرے گا۔

وزارت خارجہ پاکستان کے مطابق اس دورے کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینے اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری کو مثبت ترغیب دینا ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ سات اپریل کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مکہ میں ملاقات کی تھی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس ملاقات کے بعد پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے توثیق کی ہے کہ وہ پانچ ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پیکج کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

 سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ پاکستان سے قبل رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ بھی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ آئے ہیں۔

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ وزیر اعظم شہباز شریف کی دورے کی باضابطہ دعوت پر 10 اپریل کو پاکستان پہنچے تھے اور 15 اپریل تک پاکستان میں ہی رہیں گے۔

اس دوران ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں عید الفطر کا خطبہ دیا جبکہ 13 اپریل کو انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور سیرت میوزیم کے سنگ بنیاد کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت بھی کی۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے