fbpx
خبریں

بابر اعظم ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر/ farrukh.abbas

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو ایک بار پھر ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے کہ بلے باز بابر اعظم کو ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

عالیہ رشید کے مطابق: ’بابر اعظم کو صرف ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان بنایا گیا ہے، اس میں ٹیسٹ فارمیٹ شامل نہیں۔‘

29 سالہ بابر اعظم پاکستان کی جانب سے 52 ٹیسٹ، 117 ایک روزہ اور 109 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بابر اعظم ٹی 20  ورلڈ کپ سمیت 71 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔

بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان نے 42 میچز جیتے اور 23 میں پاکستان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بابر اعظم گذشتہ سال نومبر میں تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبر دار ہو گئے تھے جس کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی 20 اور شان مسعود کو ٹیسٹ فارمیٹ کا کپتان مقرر کیا گیا تھا تاہم ون ڈے کے کپتان کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔

بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں جبکہ اس وقت وہ پشاور زلمی کی ٹیم کے کپتان ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کرکٹ کے اعداد و شمار کی ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو میں بابر اعظم کا پروفائل پیج پر ان کے کئی ریکارڈز سے مزین ہے۔

ایک سیریز میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے اور لگاتار نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بابر اعظم کے نام ہے۔

اس کے علاوہ کسی سیریز میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے کا ریکارڈ ہو یا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 2000، 2500 اور 3000 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ ہر جگہ بس بابر کا نام ہی دکھائی دیتا ہے۔

بطور کپتان بھی ایک سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بابر اعظم کے نام ہے اور ٹی ٹوئنٹی میں لگاتار سب سے زیادہ میچوں میں کپتانی کرنے کا اعزاز بھی بابر اعظم کے ہی نام ہے۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے