fbpx
خبریں

روس: کنسرٹ ہال میں ماس شوٹنگ اور دھماکہ، متعدد اموات کی اطلاع/ nida.hussain

روس کے شہر ماسکو میں جمعے کی شام مشہور کروکس سٹی ہال میں میں کم از کم پانچ ماسک پہنے نامعلوم افراد نے لوگوں پر فائر کھول دیا جس کے باعث روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ متعدد اموات ہوئیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے رپورٹ کیا کہ فی الحال نامعلوم حملہ آور کون تھے اور زخمیوں کی کیا تعداد ہے، اس کا تعین کرنا مشکل ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر 50 ایمبولینسز کے عملے کو فائرنگ کے مقام پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

ریا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ کم از کم تین حملہ آوروں نے کنسرٹ ہال میں ’ایک گرینیڈ پھینکا جس سے آگ لگی۔‘

فائرنگ اور دھماکے کے واقعے کی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جائے وقوع سے آگ کے شعلے اور دھواں بھی اٹھ رہا ہے۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے کہا کہ ’آج شاپنگ سینٹر کروکس سٹی میں ایک خوفناک سانحہ پیش آیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’مجھے متاثرین کے پیاروں کے لیے افسوس ہے۔‘

سوبیانین نے کہا کہ واقعے کے دوران زخمی ہونے والوں کو تمام ضروری مدد فراہم کی جائے گی۔

تاس نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ایک دھماکے کی آواز بھی اسی عمارت سے سنی گئی، جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ روسی اخبارکمر سانت نے بھی کنسرٹ ہال کی ایک مبینہ فوٹیج شیئر کی جس میں عمارت سے دھواں اٹھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسیوں نے بتایا کہ پولیس اور دیگر ہنگامی سروسز کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔ کچھ لوگ ابھی بھی کنسرٹ ہال کے اندر تھے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک غیر تصدیق شدہ ویڈیو میں، آٹومیٹک ہتھیاروں والے نامعلوم حملہ آوروں کو چیختے ہوئے اور شہریوں پر بار بار گولیاں چلاتے ہوئے دکھایا گیا، جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔

دوسری ویڈیو فوٹیج میں ہال کے باہر بے شمار لوگوں کو خون میں لت پت پڑے دکھایا گیا ہے۔ تاہم روئٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اس فوٹیج کی فوری تصدیق کرنے سے قاصر ہے۔

روس میں امریکی سفارت خانے نے اس ماہ کے شروع میں یہ تنبیہ جاری کی تھی کہ ’شدت پسند‘ ماسکو میں فوری حملے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

سفارت خانے نے اپنا انتباہ اس وقت جاری کیا جب روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی)، جو کہ سوویت دور کے کے جی بی کی اہم جانشین ہے، نے کہا کہ اس نے داعش کے ایک سیل کی طرف سے ماسکو میں ایک عبادت گاہ پر حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

 




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے