سکھر کے علاقے ریجنٹ میں 13 سالہ بچے کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ سامنے آگیا۔
مقتول کے والد کے مطابق بیٹا گزشتہ رات کچھ سامان لینے گھر سے نکلا تھا جسے زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، مقتول پانچویں جماعت کا طالب علم تھا۔
اس سے قبل پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ ریجنٹ کے علاقے میں فائرنگ سے 13 سالہ لڑکا جاں بحق ہوا، زین العابدین کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی، ورثا نے بتایا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں۔
واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کی نشاندہی کیلیے پولیس علاقے میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔
Comments
Follow Us