fbpx
خبریں

یہ وہ شیر ہے جو عوام کا خون چوستا ہے، بلاول بھٹو

کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 8فروری کو تیر پر ٹھپہ لگا کرشیر کا شکار کرنا ہے، یہ وہ شیر ہے جو عوام کا خون چوستا ہے۔

پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام صفورا چورنگی پر انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مسلم لیگ ن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں مقابلہ شیر اور تیر کے درمیان ہے، 8فروری کو تیر پر ٹھپہ لگا کرشیر کا شکار کرنا ہے، یہ وہ شیر ہے جو عوام کا خون چوستا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کراچی میراسب سے پیارا شہر ہے، اس کے مستقبل کے بارے میں فکرمند ہوتا ہوں، پیپلزپارٹی کراچی میں بلاتفریق کام کرنا چاہتی ہے، یہاں کے عوام نے آج فیصلہ سنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کےعوام پیپلزپارٹی کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے، کوئی کراچی کو لسانیت تو کوئی مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتا ہے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہےجو سب کو ساتھ لےکر چلنا چاہتی ہے۔

5سال میں کراچی کے عوام کی قسمت اور شہر کا نقشہ بدل کر رکھ دوں گا، تشدد کی سیاست کرنے والے کبھی ہمارے دفاتر تو کبھی گاڑیاں جلاتے ہیں، کسی کا ماضی بوری بند لاشوں کا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین کی سیاست گولی اور ہماری سیاست امن و محبت کی ہے، دوسری سیاسی جماعتوں کی سیاست کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔

تقسیم کی سیاست کرنے والوں کو عبرت ناک شکست ہوگی، پیپلزپارٹی نے کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی، تشدد کی سیاست کرنے والوں کو8فروری کو جواب دینا ہے۔

پیپلزپارٹی کا منشور پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے، وفاقی حکومت بنا کر آپ کی آمدنی میں دگنا اضافہ کریں گے، اقتدار میں آکر سولر کےذریعے300یونٹ بجلی مفت دیں گے۔

اس کے علاوہ 30لاکھ گھر بنا کر مالکانہ حقوق دلوائیں گے، کچی آبادیاں پکی کرائیں گے، خواتین کو مالکانہ حقوق دینگے، نوجوانوں کو یوتھ کارڈ، مزدوروں کو بےنظیر یوتھ کارڈ دینگے، ہاریوں کے لیے بےنظیرہاری کارڈ دلواؤں گا۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے