fbpx
خبریں

ہریتک کی ’فائٹر‘ پانچویں ہی دن ابھینندن کے طیارے کی طرح زمین پر آگری

ہریتک روشن کی ’فائٹر‘ ریلیز کے پانچویں ہی دن ابھینندن کے طیارے کی طرح زمین پرآگری، فلم کی کمائی انتہائی نچلی سطح پر آگئی۔

میگا بلاک بسٹر پٹھان کے ایک سال بعد ہدایت کار سدھارتھ آنند نے ایریل ایکشن تھرلر فلم فائٹر کے ساتھ سینما میں واپس آئے تھے مگر انھیں یہ فلم راس نہ آسکی۔ آغاز میں شائقین نے فلم کو اچھا رسپانس دیا تھا اور اس نے عالمی باکس آفس چارٹ میں بھی جگہ بنائی تھی۔

تاہم پیر کا دن سدھارتھ آنند کی فلم کے لیے باکس آفس پر ڈراؤنا خواب ثابت ہوا اور اس کی کمائی ایک دم سے بھارتی پائلٹ ابھینندن کے طیارے کی طرح نیچے آگری۔

پانچویں دن فائٹر کا بزنس باکس آفس پر کریش ہو گیا اور اس نے صرف 7 سے 8 کروڑ روپے کی کمائی کی۔

فلم نے پہلے دن 24 کروڑ روپے جبکہ دوسرے دن بھارت کے یوم جمہوریہ پر 41.20 کروڑ روپے کمائے تھے اس کے مقابلے میں پیر کی کمائی بہت کم تصور کی جارہی ہے۔

فائٹر نے اب تک 5 دنوں میں تقریباً 130 کروڑ بھارتی روپے کے قریب کمائی کی ہے۔ کلیکشن میں اس تیزی سے کمی کا مطلب ہے کہ بھارت میں فلم کے لیے 200 کروڑ تک پہنچنا انتہائی مشکل ہوگا۔

فلم کی ڈبل سنچری کی صورت میں بھی زیادہ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ فلم کا بجٹ مبینہ طور پر 250 کروڑ روپے ہے۔

فائٹر کی دنیا بھر میں باکس آفس کمائی 215 کروڑ روپے کے قریب بتائی جارہی ہے۔ سال 2022 میں وکرم ویدھا کی ناکامی کے بعد یہ ہریتک روشن کی لگاتار دوسری فلاپ فلم ہے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے