fbpx
خبریں

ہانگ کانگ میں ’میسی مینیا‘ کا جادو

ہانگ کانگ میں ہفتہ کو فٹ بال کلب انٹر میامی میں شامل ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کرتے ہوئے لیونل میسی کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں فٹ بال شائقین امڈ آئے۔

پولیس نے ہانگ کانگ سٹیڈیم کے اردگرد کی سڑکوں کو بند کر دیا کیوں کہ اتوار کو ہونے والے میچ سے قبل ارجنٹائن کے سپر سٹار اور اس دور کے عظیم ترین کھلاڑی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہفتے کو شائقین کا ہجوم جمع ہو گیا۔

انٹر میامی کے کھلاڑیوں کے اوپن ٹریننگ سیشن کے لیے میدان میں آنے سے چند گھنٹے قبل شائقین نے 40 ہزار کی گنجائش والے سٹیڈیم کے باہر لمبی قطاریں بنا لیں۔ شائقین نے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان کے نام کے نعرے لگائے۔

ڈیوڈ بیکھم میجر لیگ سوکر کلب کے شریک مالک ہیں۔ ان کی آمد پر سٹیڈیم میں موجود تقریباً تمام شائقین نے بھرپور انداز میں ان کا استقبال کیا۔

لیکن چند منٹ بعد جب 36 سالہ میسی اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر ہلکی پھلکی ورزش کے لیے پہنچے تو شائقین نے انتہائی بلند آواز میں انہیں خوش آمدید کہا۔

آٹھ مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے کھلاڑی نے ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ایک گھنٹے کے تربیتی سیشن کا زیادہ تر حصہ ورزش کرتے ہوئے گزارا، تاہم بعد ازاں وہ کوچنگ سیشن کے دوران ہانگ کانگ کے سکولوں کے 80 خوش قسمت بچوں کے ساتھ فٹ بال کھیلتے دکھائی دیے۔

اس کے فوری بعد بیکھم آگے آئے اور بچوں کو کھیل کے کچھ گُر بتائے۔ لیکن اتوار کو ہانگ کانگ سلیکٹ الیون کے خلاف دوستانہ میچ سے قبل یہ میسی ہی تھے جنہیں زیادہ تر شائقین دیکھنے کے لیے پہنچے۔

17  سالہ چینی طالب علم لی ویئی کا کہنا تھا کہ ’میں نے زندگی میں پہلی بار میسی کو دیکھا۔‘ وہ چین کے شہرشن زین سے ہانگ کانگ پہنچے تھے۔

ویئی کے مطابق: ’میں بہت پرجوش ہوں۔ وہ میرے لیے بڑے اہم ہیں۔ وہ مجھے فٹ بال کی دنیا میں لائے۔ انہوں نے مجھے فٹ بال سے پیار کرنا سکھایا۔‘

زیادہ تر شائقین نے نیلے اور سفید پٹی والی ارجنٹائن یا انٹر میامی میامی کی گلابی رنگ کی شرٹس پہن رکھی تھیں۔

’اب تک کے بہترین کھلاڑی‘

ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ طالبہ سیلی لیو جنہوں نے میسی اور ارجنٹائن کی 2022 میں قطر میں ورلڈ کپ جیتنے کی یاد میں ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی، نے کہا کہ ’وہ بہت ماہر کھلاڑی ہیں۔ انہیں کھیلتے ہوئے دیکھ کر بہت مزہ آتا ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’اب وہ میامی میں کھیلتے ہیں اس لیے میرے پاس مستقبل میں انہیں دیکھنے کے زیادہ مواقع نہیں ہوں گے۔ وہ ہمیشہ سے بہترین کھلاڑی ہیں۔ جب ان کی ٹیم عالمی چیمپیئن بنی تو میں نے بھرپور انداز میں جذبات کا اظہار کیا۔‘

جمعے کو سینکڑوں لوگ اپنے ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے شہر کے جنوب میں واقع اس ہوٹل کے باہر جمع ہو گئے جہاں میسی کی ٹیم مقیم ہے۔

اس دوران روائتی کشتی بندرگاہ کے گرد چکر لگاتی رہی۔ اس کے بادبانوں پر گلابی رنگ میں میسی کا چہرہ بنا ہوا تھا۔ یہ رنگ انٹرمیامی کی نمائندگی کرتا ہے۔

اتوار کو ہونے والے میچ کے ٹکٹ دسمبر میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے جو ایک گھنٹے کے اندر فروخت ہو گئے۔ کھیلوں کا سامان فروخت کرنے والوں کے مطابق میسی کی تصویر والی شرٹس تیزی سے فروخت ہوئیں۔

میسی کی ٹیم کے مصروف ٹوور کے دوران میسی کو ہیمسٹرنگ کا تھوڑا سا مسئلہ ہے اس لیے وہ  ہیمسٹرنگ کے معاملےمیں احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔ ان کی ٹیم 21 فروری سے شروع ہونے والے ایم ایل ایس (میجر لیگ سوکر) سیزن کے آغاز سے قبل 19 دن میں چھ میچ کھیل رہی ہے۔

انٹرمیامی کے ہیڈ کوچ جیرارڈو مارٹینو نے صحافیوں کو بتایا کہ ’ہم ٹریننگ کے بعد ہر کھلاڑی کا جائزہ لیں گے کیوں کہ ہم پری سیزن کے بہت سے میچ کھیل رہے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’میری خواہش یہ ہے کہ لیو (میسی) زیادہ سے زیادہ دیر تک کھیل سکیں۔‘




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے