fbpx
خبریں

کینیڈا میں جلاوطنی کے دنوں میں آن لائن ٹیکسی چلائی، حیدر عباس رضوی

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما حیدر عباس نے انکشاف کیا ہے کہ کینیڈا میں جلا وطنی کے دوران آن لائن ٹیکسی بھی چلائی۔

پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا کہ کینیڈا میں آن لائن ٹیکسی چلائی میری ڈھائی ہزار کے قریب رائیڈز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ بیرون ملک ہوں اور اہلخانہ پاکستان میں ہوں تو کچھ نہ کچھ تو کرنا ہوتا ہے، آپ کتنا کسی دوست یا رشتے دارکے پاس جاسکتے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ میں ایک مجلسی آدمی ہوں ہمارا حلقہ احباب شام سے شروع ہوتا ہے جب جلا وطنی میں اکیلا شخص ہو تنہائی ہوتی ہے تو شام گزارنی مشکل ہوجاتی ہے اس مشکل وقت کو ٹالنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا تھا تو میں نے آن لائن ٹیکسی چلائی۔

حیدر عباس رضوی نے کہا کہ الحمدللہ جو کام بھی کیا ایمانداری سے کیا اور دل لگا کر کیا ہے۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ 2018 میں وطن واپس آئے اور چند گھنٹوں کے بعد دوبارہ چلے گئے کیا آپ سوچ کر آئے تھے کہ کچھ گھنٹوں بعد واپس جانا ہے؟

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ایسا نہیں تھا پارٹی کے کہنے پر واپس آیا اور انہی کے کہنے پر واپس چلا گیا، جب آیا کچھ دھمکیاں ملی تھیں جس کی وجہ سے واپس جانا پڑا۔

حیدر عباس رضوی نے بتایا کہ پھر نومبر 2020 میں واپس آیا تھا آتے ہی کچھ طبیعت خراب ہوگئیں پھر والدہ کا انتقال ہوگیا، کچھ معاشی مجبوریاں تھی جس پر توجہ دی گئی۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے