کراچی: رینجرز نے اندرون سندھ کچے کے علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو انتہائی مطلوب ڈاکو چاکر گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز نے اندرون سندھ کچے سے انتہائی مطلوب ڈاکو چاکر کو گرفتار کرلیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام بھی مقرر تھا، گرفتار ملزم اغواء برائے تاوان، قتل اور ڈکیتی میں ملوث ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم چاکر دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث ہے گرفتار ملزم نے دوران تفتیش ایک اور اہم انکشاف کیا، ملزم نے پولیس اے ایس آئی عبدالغنی ابڑو کے قتل میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا۔
ترجمان رینجرز نے کہا کہ ملزم کے قبضے سے 1ایس ایم جی، 121 بور، 285 راؤنڈ برآمد ہوئے جبکہ ملزم سے ایک عدد موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں 15سے زائد ایف آئی آرز درج ہیں، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔