fbpx
خبریں

کویت میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

کویت کے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ ملک میں ہفتہ سے ہلکی سے درمیانی بارشیں شروع ہوں گی، جبکہ موسم میں بدلاؤ کل شام سے شروع ہو جائے گا کیونکہ اتوار سے بارش کے امکانات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تازہ ترین پیشین گوئیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک اتوار سے بالائی فضا میں سردی اور گہرے ڈپریشن سے متاثر ہوگا جس سے کم اور درمیانے درجے کے بادلوں کے پھیلاؤ کے ساتھ درمیانی شدت سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

القراوی نے مزید کہا کہ عدم استحکام کی حالت اتوار کی شام سے شروع ہو گی، کیونکہ گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات بتدریج بڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ہوا کی اونچائی، بادلوں کے کم ہونے اور بارش کے کم ہونے کے امکانات کے ساتھ بتدریج بہتری اگلے پیر کی دوپہر سے شروع ہو جائے گی جبکہ رات کو دھند پڑسکتی ہے، جس کے باعث کچھ علاقوں میں افقی نمائش میں کمی واقع ہو گی۔

کچھ علاقوں میں اولے گرنے کے امکانات ہیں جبکہ بارش کی شدت درمیانے سے لے کر بھاری تک ہو سکتی ہے، اس کے ساتھ 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مشرقی تیز ہوائیں بھی چلیں گی،جو دھول اُڑانے اور علاقے میں افقی مرئیت کو کم کرنے کا سبب بنتی ہیں۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے