fbpx
خبریں

کولمبو ٹیسٹ میں دوسرے دن کا آغاز، بابر اور اسد کی عمدہ بیٹنگ جاری

کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان نے کل کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے تھے، بابراعظم اور اسد شفیق نے وہیں سے اننگز کی شروعات کی، قومی ٹیم کو سری لنکا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے کھیل کے آغاز میں 21 رنزدرکار تھے۔

تاہم بابر اعظم اور اسد شفیق نے عمدگی سے بیٹنگ جاری رکھی ہوئی ہے اور پاکستان کو 9 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، اس وقت اسد 85 اور بابر 27 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جب کہ پاکستان نے 175 رنز بنا لیے ہیں۔

اس قبل شان مسعود نے بھی تیزی سے کھیلتے ہوئے 44 گیندوں پر نصف سنچری بنائی، اوپنر امام الحق 6رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کی مکمل ٹیم 166 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے اسپنر ابرار احمد نے 4 اور فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے