fbpx
خبریں

کراچی زیر آب: ’پانچ منٹ کی بارش اور پانچ گھنٹے کی زحمت‘

ہفتے کو کراچی میں تیز بارش سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا اور اتوار کو کئی نشیبی علاقوں سے پانی نہیں نکالا جا سکا۔

الیکشن سے کچھ دن قبل بارش سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں پیدا شدہ صورت حال پر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) صارفین اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ان صارفین کا خیال ہے کہ بارش نے الیکشن سے عین پہلے صوبے کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی کارکردگی کو عیاں کر دیا۔

کراچی کی بارش ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہی ہے اور صارفین شہر کی خراب حالت کا ذمہ دار سیاست دانوں کی ناقص کارکردگی کو ٹھہرا رہے ہیں۔ 

شفین خان نے اپنی پوسٹ میں کراچی کی ڈوبی ہوئی سڑکوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’اچھا ہے کراچی میں الیکشن سے چند دن پہلے بارش ہو گئی کہیں کراچی والے بھول نہ جاتے کہ سندھ حکومت نے پچھلے 16 سالوں میں اس شہر کا کیا حال کیا۔‘  

احمد نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا ’ یہ ڈوبتی گاڑیاں، یہ ڈوبتے گھر، لیکن بھٹو اب بھی زندہ ہے!‘ 

حیدر نامی صارف نے بارش کو انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی کارکردگی ظاہر کرنے کا ایک ذریعے قرار دیا۔ 

انہوں نے کہا ’کیا شان ہے میرے مولا، الیکشن سے پہلے بے نقاب کر دیا، 16  سال سے کراچی پر مسلط پیپلزپارٹی کے بڑے بڑے دعوے اس بارش میں بہہ گئے۔، 

انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ ہے وہ ریکارڈ ترقی جو 16 سال میں پیپلزپارٹی نے کی جو چند منٹوں میں سب کے سامنے آگئی۔‘ 

محمد شہور نے لکھا ’ کراچی میں بارش شاید عوام کو ’چھینٹے‘ مار کر جگانے آئی ہے، کتنے جاگے ہیں؟ اور کتنے ابھی تک پرانے نعروں اور لسانی/تنظیمی عصبیتوں کی ’نیند‘ سو رہے ہیں؟ آٹھ فروری ہی بتائے گا۔‘ 

مہرین علی نے لکھا کہ ’پانچ منٹ کی بارش اور پانچ گھنٹے کی زحمت، یہ کراچی کا حال ہے۔‘  

سینیئر صحافی مظہر عباس نے لکھا ’بارش نے  کے ایم سی، ڈی ایچ اے، کنٹونمنٹ بورڈ اور تمام شہری ایجنسیوں کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا۔‘ 

انہوں نے لکھا کہ ’نام نہاد ترقیاتی سکیموں پر اربوں روپے کا احتساب کیا جائے۔ پی پی پی اور ایم کیو ایم کے لیے ’اگر مگر‘ کے ساتھ باہر آنا بہت مشکل ہے۔ بہتر ہے کہ وہ اپنی ناکامی کا اعتراف کریں۔‘ 

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’ایک بارش سے پورا شہر کراچی ڈوب گیا، پیپلز پارٹی کے 15  سال کے مسلسل اقتتدار کو پورے طریقے سے بے نقاب کر دیا۔ اور جس طرح اربوں روپے لگا کر بلاول صاحب اپنی انتخابی مہم چلا رہے تھے، کل کی بارش نے وہ ساری مہم بہا دی۔ ‘

انہوں نے پیپلز پارٹی پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ لوگوں کو ایک بار پھر یہ بات معلوم ہو چکی ہے کہ پیپلز پارٹی صرف لوٹ مار اور کرپشن کا نام ہے، ہزاروں ارب روپے اس دوران خرچ ہوئے ہیں، کہاں ہوئے ہیں، یہ نہیں معلوم؟‘ 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 پی پی پی سے تعلق رکھنے والے کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کل رات اور آج متعدد پوسٹس میں بتایا کہ وہ ایسی صورت حال میں اپنی ٹیم کے ساتھ سڑکوں پر ہیں اور ان کی ٹیم نکاسی آب میں جہاں جہاں رکاوٹیں نظر آ رہی ہیں انہیں ہٹا رہی ہے۔

انہوں نے آج بھی ایکس پر ویڈیوز شیئر کیں جس میں وہ شہر کے مختلف علاقوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے