انڈیا نے ہفتے کو ڈیوس کپ کے دونوں سنگلز میچوں میں پاکستان کو شکست دے دی۔
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مقابلوں کو غیر جانبدار مقام پر منتقل کرنے کی انڈین درخواست مسترد کر دی تھی جس کے نتیجے میں انڈیا 1964 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان سکواڈ بھیجنے پر مجبور ہوا۔
دونوں ممالک کے درمیان آخری ڈیوس کپ ٹائی 2019 میں قازقستان میں کھیلا گیا، جس میں ہندوستان نے پاکستان کے خلاف 0-7 کی ریکارڈ کامیابی حاصل کی۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
گروپ ون کے پلے آف میچ میں انڈیا کے سنگلز ماہر رام کمار رام ناتھن نے پاکستان کے تجربہ کار اعصام الحق قریشی کو دو گھنٹے میں 6-7، 7-6، 6-0 سے شکست دی۔
43 سالہ قریشی کو دوسرے سیٹ میں ہیمسٹرنگ میں چوٹ لگ گئی جس کی وجہ سے وہ تیسرے سیٹ میں مقابلہ نہیں کر سکے۔
انڈیا کے سری رام بالاجی نے عقیل خان کو ایک گھنٹے اور 15 منٹ میں 7-5، 6-3 سے شکست دی۔ دونوں ملکوں میں ڈبلز اور ریورس سنگلز اتوار کو کھیلے جائیں گے۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔