بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف ماڈل و اداکارہ پونم پانڈے اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پونم پانڈے کی موت کی اطلاع ان کے انسٹاگرام ہینڈل پر دی گئی، جس میں لکھا ہے کہ آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ جبکہ موت کی وجہ سروائیکل کینسر بتائی جارہی ہے۔
ان کے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا ہوا ہے کہ آج کی صبح ہمارے لیے اداسی سے بھری ہوئی ہے۔ ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی دکھ ہو رہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم کو سروائیکل کے باعث کھو دیا ہے۔ غم کے اس وقت، ہم آپ سے پرائیویسی کی درخواست کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پونم پانڈے بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف ماڈل اور اداکارہ تھیں۔ انہوں نے 2011 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل سے پہلے ایک ویڈیو پیغام میں وعدہ کیا تھا کہ اگر ہندوستان فائنل میچ جیت گیا تو وہ اپنے کپڑے اتار دیں گی۔
اداکارہ کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔ یہ دعویٰ سامنے آنے کے بعد وہ تنازعات میں گھر گئی تھیں۔